عمران خان کو سائفر کیس میں خاطی قراردیا جائے گا
پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو سائفر کیس میں 17 اکتوبر کو خاطی قراردیا جائے گا۔ مقامی عدالت نے یہ اعلان کیا۔ پیر کے دن کیس کی سماعت باقاعدہ شروع ہوئی۔

لاہور: پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو سائفر کیس میں 17 اکتوبر کو خاطی قراردیا جائے گا۔ مقامی عدالت نے یہ اعلان کیا۔ پیر کے دن کیس کی سماعت باقاعدہ شروع ہوئی۔
خصوصی عدالت کے جج عبدالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔ سرکاری وکیل ذوالفقار عباس نقوی‘ عمران خان کے وکیل سلمان صفدر‘ ان کی پارٹی کے قائد شاہ محمود قریشی کی لڑکی اور لڑکا اس موقع پر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں موجود تھے۔
71 سالہ عمران خان کو اگست میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ برس مارچ میں پاکستانی سفارت خانہ(واشنگٹن) کی طرف سے بھیجے گئے خفیہ ڈپلومیٹک کیبل (سائفر) کا انکشاف کرتے ہوئے سرکاری راز قانون کی خلاف ورزی کی۔
آج دوران ِ سماعت چارج شیٹ کی کاپیاں عمران خان کے وکیل اور شریک ملزم سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے وکیل کو دے دی گئیں۔ پی ٹی آئی سربراہ کے وکلاء نے جیل ویان میں عمران خان سے کچھ دیر ملاقات بھی کی۔