ایشیاء
ٹرینڈنگ

خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچانے والی پولیس افسر خادم الحرمین الشریفین کی مہمان (ویڈیوز)

لاہور میں خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچانے والی پولیس افسر سیدہ شہربانو نقوی نے جمعہ کو پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی، جبکہ سعودی عرب کی جانب سے انہیں اور ان کے خاندان کو دورہ کی دعوت بھی دی گئی ہے۔

پاکستان: لاہور میں خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچانے والی پولیس افسر سیدہ شہربانو نقوی نے جمعہ کو پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی، جبکہ سعودی عرب کی جانب سے انہیں اور ان کے خاندان کو دورہ کی دعوت بھی دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستان اب دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا 
پاکستان اصل مسئلہ نہیں: غلام نبی آزاد
آخر پاکستان پر بات کیوں ہورہی ہے جب انتخابات ہندوستان میں ہورہے ہیں:پرینکا
پاکستانی آئی ایس آئی کے لئے جاسوسی، ایک پنجابی گرفتار
دوہری مہارت کے کھلاڑی

سعودی سفیر نے سیدہ شہربانو نقوی کی بہادری کو سراہا۔ سعودی سفارت خانے کے ایک اعلٰی عہدیدار نے بتایا کہ سیدہ شہربانو نقوی اور ان کے خاندان کو خصوصی طور پر حج کے لیے بھیجا جائے گا اور وہ حج کے دوران خادم الحرمین الشریفین کی مہمان ہوں گی۔

سیدہ شہربانو نقوی نے پچھلے ہفتے لاہور کی اچھرہ مارکیٹ میں ایک خاتون کو اس وقت بچایا تھا جب وہ ان کے لباس پر ہونے والی خطاطی پر مشتمل ہو گئے تھے۔

خیال رہے 25 فروری کو لاہور کے علاقے اچھرہ میں اس وقت مشتعل ہجوم نے ایک خاتون کو اس لیے گھیر لیا تھا کہ ان کے لباس پر عربی زبان میں کچھ تحریری تھا جن کو مقامی لوگ مقدس کلمات سمجھ رہے تھے۔

صورت حال خراب ہونے پر خاتون نے شوہر نے پولیس کو کال کی جس پر سیدہ شہربانو نقوی اپنی ٹیم کے ساتھ وہاں پہنچیں، انہوں نے وہاں ایک مختصر تقریر میں لوگوں کو قانون ہاتھ میں نہ لینے کو کہا، جس کے بعد وہ اندر جا کر اس خاتون کے چہرے کو ڈھانپ کر اپنے بازوؤں میں ہجوم کے اندر سے نکال کر لے گئی تھیں۔

a3w
a3w