تلنگانہ
تلنگانہ میں تین دنوں تک بارش کاامکان
حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ریاست میں آئندہ تین دنوں میں موسلادھار بارش ہوگی۔
حیدرآباد: حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ریاست میں آئندہ تین دنوں میں موسلادھار بارش ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے بلیٹن کے مطابق شمال مغربی خلیج بنگال کے قریب مغربی اور وسطی خلیج بنگال میں کم دباؤ کے اثر سے تلنگانہ کے کئی مقامات پر آئندہ تین دن تک شدید بارش ہو گی۔
بعض مقامات پر شدید سے شدید ترین بارش کاامکان ہے۔
عادل آباد، آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال، راجنا سرسلہ، کریم نگر، پداپلی، جے شنکر بھوپال پلی، ملگ، بھدرادری کوتہ گوڑم، کھمم، محبوب آباد اورورنگل میں شدید ترین بارش کا امکان ہے۔