تلنگانہ

’سعودیہ میں مقیم عمران کو فوری وطن واپس بھیجنے کی ضرورت‘

پریشان اور بیمار عمران کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں وہ چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی کو بتایا کہ وہ یہاں شدید بیمار ہیں۔

حیدرآباد: گورنمنٹ وہپ آدی سرینواس نے قونصل جنرل متعینہ ریاض سعودی عرب کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے راجنا سرسلہ ضلع کے ساکن محمد عمران جو دیڑھ ماہ قبل روزگار کے سلسلہ میں سعودی عرب روانہ ہوئے اور وہ وہاں سوپر مارکٹ میں کام کررہے تھے۔

متعلقہ خبریں
نئی دہلی کا افغان سفارتخانہ بند، بھارت پر عدم تعاون کا الزام

15دن قبل وہ اچانک بیمار ہوگئے اور ان کی حالت انتہائی نازک ہوگئی۔ اس دوران عمران نے اپنے کفیل سے انہیں اپنے وطن واپس کردینے کی درخواست کی تاہم کفیل نے انکار کردیا۔

پریشان اور بیمار عمران کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں وہ چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی کو بتایا کہ وہ یہاں شدید بیمار ہیں۔

ان کے کفیل نے انہیں وطن واپس بھیجنے سے انکار کردیا اور کفیل سے وطن واپسی کے مسلسل مطالبہ پر وہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دے رہا ہے۔

عمران نے گورنمنٹ وہپ آدی سرینواس سے بھی انہیں وطن واپسی میں مدد کرنے کی درخواست کی ہے۔

عمران کے موجودہ نازک حالات کے پیش نظر اور کفیل کی دھمکیوں اور اس کی جان کو خطرہ کے تناظر میں مداخلت کرنے اور عمران کو وطن واپسی میں فوری مدد کرنے قونصل جنرل ہند متعینہ ریاض سے اپیل کی گئی ہے۔

a3w
a3w