شمالی بھارت

اڈانی گروپ کے خلاف تحقیقات ضروری: نتیش کمار

چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے ہفتہ کے دن زور دے کر کہا کہ گوتم اڈانی کی ملکیتی کمپنیوں کے خلاف فراڈ کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

کشن گنج: چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے ہفتہ کے دن زور دے کر کہا کہ گوتم اڈانی کی ملکیتی کمپنیوں کے خلاف فراڈ کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

متعلقہ خبریں
کانگریس اڈانی معاملے پر ایکسپوز ریالیوں کا انعقاد کرے گی
چٹ فنڈ کے نام پر دھوکہ دہی، دو ملزمین گرفتار
گوتم اڈانی ایشیاء کے دولت مند ترین شخص برقرار
قومی سیاست میں نائیڈو کو بادشاہ گرکا کردار ادا کرنیکا پھر موقع
لالو پرساد یادو کے زیادہ بچوں پر نتیش کمار کا طنز

نتیش کمار نے اپنی ریاست گیر سمادھان یاترا کے سلسلہ میں ضلع کشن گنج آمد پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ ان سے سیاسی تنازعہ کے بارے میں پوچھا گیا تھا جس پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ برپا ہے۔

نتیش کمار نے کہا ”ہاں کچھ سنے ہیں‘ دیکھ رہے ہیں‘ اس کے کام کا کچھ خاص مطلب نہیں ہے‘ اب تو آہی گیا ہے سب کچھ پرکاش میں تو اس کو دیکھنا چاہئے“۔

غور طلب ہے کہ نتیش کمار نے تقریباً 6 ماہ قبل بی جے پی سے ناطہ توڑلیا اور اب ان کی پارٹی اپوزیشن کے اس مطالبہ کی تائید کررہی ہے کہ مرکز میں برسراقتدار این ڈی اے کے قریبی سمجھے جانے والے تاجر پر فراڈ کے الزام کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) تحقیقات کرائی جائیں۔

کانگریس جیسی جماعتوں کا یہ بھی الزام ہے کہ لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا(ایل آئی سی) جیسی پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگس کو بھی مجبور کیا گیا کہ وہ اڈانی گروپ میں بھاری سرمایہ کاری کریں جس کے اسٹاکس میں حال میں غیرمعمولی اتار دیکھا گیا۔ اڈانی گروپ کا کہنا ہے کہ امریکی ہنڈن برگ ریسرچ کی رپورٹ شرانگیز ہے۔

a3w
a3w