حیدرآباد

عنبرپیٹ گورنمنٹ اسکول میں کمسن طالبہ سے ٹیچر کی دست درازی کا واقعہ

گورنمنٹ اسکول عنبرپیٹ کے ایک ٹیچر نے مبینہ طورپر کمسن طالبہ کے ساتھ دست درازی کی۔ شکایت گزار اسکول پہونچتے ہی لیڈی پرنسپل نے ملزم ٹیچر کو فرار کروادیا۔

حیدرآباد: گورنمنٹ اسکول عنبرپیٹ کے ایک ٹیچر نے مبینہ طورپر کمسن طالبہ کے ساتھ دست درازی کی۔ شکایت گزار اسکول پہونچتے ہی لیڈی پرنسپل نے ملزم ٹیچر کو فرار کروادیا۔

ذرائع کے بموجب جماعت ششم کی طالبہ کے ساتھ ٹیچر وینکٹیش نے مبینہ طوطورپر دست درازی کی۔

بتایا جاتاہے کہ ٹیچروینکٹیش نے طالبہ سے گلے میں ہاتھ ڈال رہا تھا اور اس کی کمر کوچھو رہا ہے جس کے نتیجہ میں طالبہ اسکول جانے سے خوف زدہ ہے۔

آج جب طالبہ کے والدین اسکول پہونچ کر لیڈی پرنسپل سے اس واقعہ کی شکایت کی توانہوں نے ملزم وینکٹیش کو اسکول سے فرار کروادیا۔

اس واقعہ کی شکایت عنبرپیٹ پولیس میں درج کروائی گئی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ متاثرہ طالبہ کے والدین نے ملزم وینکٹیش کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔

a3w
a3w