مہاراشٹرا

خلدآباد کا نام بدل کر رتناپور کردیا جائے گا: سنجے شیرست

 خلدآباد میں اورنگ زیب‘ اس کے بیٹے اعظم شاہ‘ نظام الملک آصفجاہ اول اور کئی دیگر افرادکی قبریں ہیں۔ شیرست نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ اورنگ زیب کی قبر کے لئے مہاراشٹرا میں کوئی جگہ نہیں۔

چھترپتی سمبھاجی نگر: مہاراشٹرا کے وزیر سنجے شیرست نے کہا ہے کہ خلدآباد ٹاؤن کا نام جہاں مغل شہنشاہ اورنگ زیب کا مقبرہ واقع ہے‘ بدل کر رتناپور کردیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
"Excuse me” کہنا پڑا مہنگ ،ماں اور بچہ تشدد کا شکار
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
مہاراشٹرا اسٹیٹ اِسکلس یونیورسٹی رتن ٹاٹا سے موسوم
اُدھو ٹھاکرے ہسپتال میں داخل
نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک میں لوگ خوفزدہ ہیں:کجریوال

 وزیر سماجی انصاف‘ بعض دیگر ریاستی قائدین اور دایاں بازو تنظیمیں مطالبہ کررہی ہیں کہ چھترپتی سمبھاجی نگر (اورنگ آباد) سے کوئی 25کیلو میٹر دور واقع خلدآباد سے اورنگ زیب کا مقبرہ ہٹادیا جائے۔

 خلدآباد میں اورنگ زیب‘ اس کے بیٹے اعظم شاہ‘ نظام الملک آصفجاہ اول اور کئی دیگر افرادکی قبریں ہیں۔ شیرست نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ اورنگ زیب کی قبر کے لئے مہاراشٹرا میں کوئی جگہ نہیں۔

میڈیا سے بات چیت میں شیرست نے کہا کہ چھترپتی سمبھاجی نگر کا پرانا نام کھڑکی تھا بعد میں اسے بدل کر اورنگ آباد کیا گیا تھا۔ اسی طرح خلدآباد سابق میں رتناپور کہلاتا تھا۔ (خلدآبادع کا پرانا نام روضہ تھا‘ شیرست نے اس پر خاموشی اختیار کی)۔

انہوں نے کہا کہ اورنگ زیب کے عہد میں کئی مقامات کے نام بدلے گئے۔ ہم خلدآباد کا نام بدل کر رتناپور کرنے والے ہیں۔ ہم اورنگ آباد کی طرح باد نام کے تمام مقامات کے نام بدلنے والے ہیں۔ حکومت خلدآباد میں ایک میموریل بنانا چاہتی ہے جہاں شیواجی اور ان کے بیٹے کی تاریخ بیان کی جائے گی۔