ایشیاء

خواتین مسافروں میں دوران پرواز لڑائی، جہاز کی ہنگامی لینڈنگ

ایئر لائن کمپنی نے تمام مسافروں پر سفری ضوابط کی پابندی پر زور دیا، کویت ایئرویز نے بیان میں کہا کہ ‘خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے تمام قانونی اقدامات کرے گی’،

بنکاک: کویت ائیر ویز کی پرواز میں خواتین مسافروں کے جھگڑے کے باعث کپتان نے طیارے کو فوری طور پر واپس بنکاک ائیرپورٹ پر لینڈ کرادیا۔

متعلقہ خبریں
دوران پرواز مسافر کی باتھ روم میں خودکشی کی کوشش
فلائٹ میں بدتمیزی کرنے پر مسافرکے خلاف کیس درج

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسافر طیارہ تھائی لینڈ سے کویت کی جانب رواں دواں تھا کہ سفر کے دوران کچھ خواتین مسافر آپس میں لڑ پڑیں جس سے دیگر مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

چنانچہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے جہاز کے عملے کو پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔ فضائی کمپنی نے سابقہ ٹوئٹر ‘ایکس’ پر پوسٹ کئے گئے ایک بیان میں بتایا کہ یہ واقعہ جمعہ کے روزپرواز KU-414 میں پیش آیا۔

کمپنی نے مزید کہا کہ صورتحال بے قابو ہونے پر پائلٹ نے سیکیورٹی کے طریقہ کار کی تعمیل کرتے ہوئے ہوائی اڈے پر واپس آنے کا فیصلہ کیا۔

ایئر لائن کمپنی نے تمام مسافروں پر سفری ضوابط کی پابندی پر زور دیا، کویت ایئرویز نے بیان میں کہا کہ ‘خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے تمام قانونی اقدامات کرے گی’،

کویتی پبلک پراسکیوشن کے مطابق تھائی لینڈ سے آنے والی پرواز میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔حکام کے مطابق دوران پرواز تشدد کے ارتکاب کے الزام میں دونوں خواتین کوگرفتار کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔