یوروپ

برطانیہ کے بادشاہ چارلس بیمار اسپتال میں داخل کیا جائے گا

بکنگھم پیلس کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی بادشاہ کو علاج کے لیے آئندہ ہفتے اسپتال میں داخل کیا جائے گا جب کہ ان کی صحتیابی تک ان کی تمام مصروفیات ملتوی کر دی گئی ہیں۔

لندن: برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم بیمار ہو گئے ہیں اور انہیں آئندہ ہفتے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
کیا کیٹ مڈلٹن کی بہن کو بھی رائل ٹائٹل ملے گا
آیوشمان کھرانہ امریکہ اور برطانیہ میں پرفارم کریں گے
کنگ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریبات کے لیے عوامی فنڈ ریزنگ شروع ہو گئی

غیر ملکی میڈیا نے بکنگھم پیلس سے جاری بیان کی بنیاد پر خبر دی ہے کہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم بیمار ہوگئے ہیں اور ان کے پروسٹیٹ گلینڈز (غدود) بڑھ گئے ہیں۔

بکنگھم پیلس کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی بادشاہ کو علاج کے لیے آئندہ ہفتے اسپتال میں داخل کیا جائے گا جب کہ ان کی صحتیابی تک ان کی تمام مصروفیات ملتوی کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ چارلس اپنی والدہ ملکہ برطانیہ کے 2022 میں انتقال کے بعد برطانیہ کے نئے بادشاہ بنے تھے جب کہ گزشتہ سال مئی میں ان کی تاجپوشی کی تقریب منعقد ہوئی تھی۔

a3w
a3w