حیدرآباد

حیدرآباد کے بالاپور میں پولیس نے تلاشی مہم چلائی۔بائیکس ضبط

بالاپورپولیس اسٹیشن کے حدود کے شاہین نگر اوردیگرعلاقوں میں مہیشورم ڈی سی پی سنیتاریڈی کی نگرانی میں یہ مہم چلائی گئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے بالاپورمیں پولیس نے تلاشی مہم چلائی۔ بالاپورپولیس اسٹیشن کے حدود کے شاہین نگر اوردیگرعلاقوں میں مہیشورم ڈی سی پی سنیتاریڈی کی نگرانی میں یہ مہم چلائی گئی۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

پولیس نے اس مہم کے دوران نامناسب نمبرپلیٹس والی گاڑیوں کو ضبط کیا۔پولیس نے نابالغ لڑکوں کے اور بغیر ہیلمٹ گاڑیاں چلانے کا پتہ چلایا۔کمشنرپولیس رچہ کنڈہ سدھیربابو کی ہدایت پر یہ مہم چلائی گئی۔

مہم کے دوران مسروقہ گاڑیوں کا استعمال کرنے والوں،نامناسب دستاویزات کے بغیر چلائی جانے والی گاڑیوں کا پتہ چلایاگیا۔

پولیس نے عوام سے درخواست کی کہ وہ اپنی گاڑیوں کے دستاویزات اپنے ساتھ رکھیں۔ساتھ ہی مشتبہ افرادکی اطلاع پولیس کو دینے کی بھی درخواست کی گئی۔پولیس نے دس بائیکس کو ضبط کیا۔