ایشیاء

ہندوستان میں سعودی طیارہ کو ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت نہیں ملی، کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

طیارے کے لینڈ کرتے ہی ڈاکٹرز فوری طور پر پہنچ گئے جنہوں نے طیارے میں سوار مسافر کا معائنہ کیا اور اسے طبی امداد فراہم کی جس کے بعد پرواز کراچی سے ریاض روانہ ہوگئی۔

کراچی: بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ سے سعودی شہر ریاض جارہی سعودی ایئر لائنز کی پرواز نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی۔’ڈان نیوز‘ کے مطابق ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارے میں موجود ایک مسافر کی طبعیت بگڑ گئی جسے کراچی ایئرپورٹ پر طبی امداد بھی فراہم کی گئی۔

متعلقہ خبریں
ڈھاکہ میں دوبارہ بنگلہ دیش کے سابق وزیر خارجہ کا اقتدارمیں آنے کا عزم، اقوام متحدہ کی رپورٹ کو جانبدارانہ قرار دیا
فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے سیلابی پانی میں ہنگامی لینڈنگ کی(ویڈیو)
کرغزستان میں پھنسے 171 پاکستانی طلباء وطن واپس پہنچ گئے
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ
سیف علی خان پر حملہ آور ملزم کا باپ وزارتِ خارجہ اور ہائی کمیشن سے رجوع ہوگا

سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 805 رات 3 بج کر 57 منٹ پرڈھاکہ سے ریاض کے لیے روانہ ہوئی، طیارہ ابھی ہندوستانی فضائی حدود میں تھا کہ ایک مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی جس پر پائلٹ نے طیارے کا رخ ممبئی کی جانب موڑ دیا، تاہم ایئر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر طیارے کا رخ کراچی کی طرف کر دیا گیا۔

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پرواز نے صبح ساڑھے 7 بجے ایمرجنسی لینڈنگ لینڈ کی، کراچی ایئر پورٹ پر سیول ایوی ایشن کی میڈیکل ٹیم نے ہنگامی اقدامات کیے۔

طیارے کے لینڈ کرتے ہی ڈاکٹرز فوری طور پر پہنچ گئے جنہوں نے طیارے میں سوار مسافر کا معائنہ کیا اور اسے طبی امداد فراہم کی جس کے بعد پرواز کراچی سے ریاض روانہ ہوگئی۔