سوشیل میڈیاکرناٹک

حلال سرٹیفکٹ پر امتناع عائد کیاجائے، موافق ہندو گروپ کا مطالبہ

ایچ جے ایس نے کرناٹک کے وزیر صحت کے سدھاکرکوبھی یادداشت پیش کی تاکہ حلال سرٹیفکٹ پر امتناع عائد کیا جاسکے۔ قبل ازیں اکتوبر میں ایچ جے ایس نے مطالبہ کیاتھاکہ ملک بھرمیں حلال سرٹیفکٹ کی اجرائی کا سسٹم فوری بند کردیا جاناچاہئے۔

بنگلورو: ہندوجن جاگرتی سمیتی(ایچ جے ایس) نے آج حلال سرٹیفکٹ پر امتناع اورکرناٹک میں ’مخالف لوجہاد‘ پولیس فورس کی تشکیل کیلئے بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی) کے قومی سکریٹری سی ٹی روی کوایک یادداشت حوالہ کی۔

ریاستی ارکان اسمبلی کوبھی یادداشت حوالہ کی گئی تاکہ آنے والے سرمائی اسمبلی اجلاس میں مخالف حلال قانون وضع کیاجاسکے۔ موافق ہندوگروپ نے”حلال سرٹیفکٹ پرامتناع قانون“ لانے کامطالبہ کیا۔ کرناٹک کے آئندہ سرمائی اجلاس میں ایک بل پیش کیا جائے گا۔

ایچ جے ایس نے کرناٹک کے وزیر صحت کے سدھاکرکوبھی یادداشت پیش کی تاکہ حلال سرٹیفکٹ پر امتناع عائد کیا جاسکے۔ قبل ازیں اکتوبر میں ایچ جے ایس نے مطالبہ کیاتھاکہ ملک بھرمیں حلال سرٹیفکٹ کی اجرائی کا سسٹم فوری بند کردیا جاناچاہئے۔

 پارٹی کے قومی ترجمان نے کہاتھاکہ حلال سرٹیفکٹ جوپہلے صرف بکرے کے گوشت تک محدود تھا، اب اسے رہائشی اپارٹمنٹس کی فروخت، فیشن انڈسٹری، کاسمیٹک اورغذائی اشیاء تک توسیع دے دی گئی ہے۔

a3w
a3w