شمالی بھارت

جئے پور بلدیہ میں بی جے پی رکن اسمبلی نے کونسلرس کا شدھی کرن کیا

بی جے پی رکن اسمبلی حلقہ ہوامحل بال مکند آچاریہ نے میونسپل کارپوریشن جئے پور میں ان کی پارٹی میں شامل ہونے والے کانگریس کونسلرس کا ”شدھی کرن“ کیا تاکہ بلدیہ کرپشن سے پاک ہوجائے۔

جئے پور: بی جے پی رکن اسمبلی حلقہ ہوامحل بال مکند آچاریہ نے میونسپل کارپوریشن جئے پور میں ان کی پارٹی میں شامل ہونے والے کانگریس کونسلرس کا ”شدھی کرن“ کیا تاکہ بلدیہ کرپشن سے پاک ہوجائے۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی جموں میں ہندو ووٹروں میں خوف پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے:فاروق عبداللہ
چندرابابو نائیڈو سنٹرل جیل راجمندری منتقل
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
مودی کے خلاف توہین عدالت مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ: مشیر حکومت تلنگانہ
بی جے پی، خواتین کو دوسرے درجہ کا شہری سمجھتی ہے: راہول گاندھی (ویڈیو)

انہوں نے کہا کہ اس سے کانگریس چھوڑکر آنے والے کونسلرس ”سناتنی“ بن جائیں گے۔ رکن اسمبلی‘ہاتھوج دھام مندر کے مہنت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جئے پور میونسپل کارپوریشن ہیریٹیج(جے ایم سی ایچ) کے عہدیداروں اور کونسلرس پر گنگا جل (گنگا کا پانی) اور گاؤ موتر(گائے کا پیشاب) چھڑکا گیا کیونکہ یہ لوگ کرپشن میں ملوث ہونے پر مجبور تھے۔

بی جے پی نے کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے کے بعد ہٹائی گئی میئر منیش گرجر کی جگہ پر کسم یادو کو میئر بنایا جنہیں کانگریس کے 7 کونسلرس اور ایک آزاد کونسلر کی تائید حاصل ہوئی۔

تمام 8 کونسلرس بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ کسم یادو کے جائزہ لینے سے قبل بی جے پی رکن اسمبلی نے کونسلرس اور عہدیداروں کا شدھی کرن کیا۔ اس پر اعتراض ہوا ہے۔ کونسلر سشیلا دیوی نے کہا کہ نیت کسی پر کرپٹ کا ٹھپہ لگانے کی نہیں تھی۔ آچاریہ جی نے سارے احاطہ کو پاک و صاف کردیا۔

بال مکند آچاریہ نے کہا کہ یہ جے ایم سی ایچ کی نئی شروعات ہے۔ آج سے یہ کارپوریشن‘ کرپشن مکت (کرپشن سے پاک) ہوگئی ہے۔ کانگریس کے ریاستی جنرل سکریٹری سورنیم چترویدی نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ کانگریس چھوڑکر بی جے پی میں شامل ہونے والوں کے سارے پاپ (گناہ) دھل گئے۔

ریاست اور مرکز میں بی جے پی قائدین پہلے کانگریس قائدین پر کرپشن کا الزام عائد کرتے ہیں جس کے بعد انہیں ای ڈی‘ آئی ٹی اور سی بی آئی جیسی ایجنسیوں کی تحقیقات سے ڈرایا جاتا ہے اور یہ لوگ جب بی جے پی میں شامل ہوجاتے ہیں تو انہیں سارے جرائم سے پاک قراردیا جاتا ہے۔

a3w
a3w