شمالی بھارت

مدھیہ پردیش میں ٹیچرحالت نشہ میں اسکول پہنچا

مدھیہ پردیش کے شاہ ڈول ضلع میں ایک ٹیچر کے حالت نشہ میں اسکول پہنچنے کا ویڈیو سوشیل میڈیا پرگشت ہوگیا جس پر حکام نے تحقیقات کا حکم دیا۔

شاہ ڈول(ایم پی): مدھیہ پردیش کے شاہ ڈول ضلع میں ایک ٹیچر کے حالت نشہ میں اسکول پہنچنے کا ویڈیو سوشیل میڈیا پرگشت ہوگیا جس پر حکام نے تحقیقات کا حکم دیا۔

ایک عہدیدار نے اتوار کو یہ بات کہی۔ دیہاتیوں کی جانب سے تیارکردہ مبینہ ویڈیو میں شنکرگڑھ موضع میں ایک سرکاری پرائمری اسکول میں ٹیچر کو حالت نشہ میں دکھایاگیا۔

ضلع ایجوکیشن آفیسر(ڈی ای او) پھول سنگھ مارپاچی نے بتایاکہ انہیں سوشیل میڈیا پر ٹیچر اودئے بھان سنگھ کا ایک ویڈیو موصول ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بلاک ایجوکیشن آفیسر(بی ای او) کو واقعہ کی تحقیقات کی ہدایت دی گئی ہے۔

a3w
a3w