تلنگانہ سے مودی کے وعدوں کا کیا ہوا؟ وزیراعظم کے دورہ کے موقع پر پوسٹرس
یہ پوسٹرس نامعلوم افراد نے بڑے پیمانے پر لگا کر سوال کیا کہ تلنگانہ سے مودی کے وعدوں کا کیا ہوا؟
حیدرآباد: وزیراعظم نریندر مودی کے تلنگانہ کے راماگنڈم کے دورہ کے موقع پر پوسٹرس لگائے گئے ہیں جس میں تلنگانہ سے قبل ازیں کئے گئے وعدوں کے تکمیل کے بارے میں پوچھاگیا ہے۔
یہ پوسٹرس نامعلوم افراد نے بڑے پیمانے پر لگا کر سوال کیا کہ تلنگانہ سے مودی کے وعدوں کا کیا ہوا؟
پوسٹر س میں سوال کیاگیا کہ آئی ٹی آئی آر کہاں تک قائم ہوا؟
ٹیکسٹائل پارک کا کیا ہوا؟
مشن بھاگیرتا کو کتنا فنڈ دیا گیا؟
قاضی پیٹ ریلوے کوچ فیکٹری کہاں گئی؟
ڈیفنس کوریڈور، بیارم اسٹیل پلانٹ، میڈیکل کالجوں کو کتنا دیا گیا؟
ہلدی بورڈ کب قائم ہوگا؟ اور آئی آئی ایم کا کیا ہوا؟
مختلف قسم کے فلیکسی میں سے بعض فلکسیزمیں سوال کیا گیا کہ ہینڈلوم پر عائد جی ایس ٹی کے خاتمہ کے بعد ہی مودی کو تلنگانہ آنا چاہئے۔
اس کے علاوہ نوٹ بندی پر بھی مودی سے سوال کرتے ہوئے حیدرآباد میں ایک بڑا فلیکسی بیانر لگایا گیا ہے جس پر ان سے پوچھا گیا ہے کہ آپ نے نوٹ بندی کے بعد 50 دن مانگے تھے، 2195 دن ہوچکے ہیں، حالات جیسے کے ویسے ہیں۔ اس بیانر میں مودی کو یہ بھی یاد دلایا گیا ہے کہ غلط ثابت ہونے پر آپ نے خود کو زندہ جلادینے کی بات کہی تھی۔