جرائم و حادثات

میدک میں جادو کے شبہ میں خاتون کو جلا دیا گیا

پولیس کے سینئر عہدیدار نے معلومات ملنے کے بعد کہا کہ ایک گروپ نے خاتون کی پٹائی اور پھر اسے آگ لگا دی۔ پولیس ٹیم فوری گاؤں پہونچی اور زخمی خاتون کو ہاسپٹل منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج چل بسی۔

حیدرآباد: ریاست میں ایک45 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر لوگوں کے ایک گروپ نے جادو ٹونا کے شبہ میں زندہ جلا دیا۔ یہ گھناونا واقعہ ضلع میدک میں پیش آیا۔ پولیس نے جمعہ کے روز یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

 ضلع کے راما ئم پیٹ منڈل کے کتریال گاؤں میں جمعرات کی شب یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جبکہ کم سے کم 6 افراد نے خاتون پر حملہ کردیا اور اس کے ہی گھر میں اسے جلا دیا۔

پولیس کے سینئر عہدیدار نے معلومات ملنے کے بعد کہا کہ ایک گروپ نے خاتون کی پٹائی اور پھر اسے آگ لگا دی۔ پولیس ٹیم فوری گاؤں پہونچی اور زخمی خاتون کو ہاسپٹل منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج چل بسی۔

اس گروپ نے الزام عائد کیا کہ یہ خاتون ہمارے افراد خاندان کے خلاف جادو کررہی تھی، گروپ کے افراد کی خاتون سے بحث وتکرار ہوئی پھر اس گروپ کے افراد نے خاتون پر حملہ کردیا۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزمین کی شناخت کرلی ہے۔