حیدرآباد

ای کامرس شعبہ کی تیز رفتارسے ترقی:وزیرآئی ٹی تلنگانہ

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرآئی ٹی تارک راما راو نے کہا ہے کہ ای کامرس شعبہ تیزرفتاری کے ساتھ ترقی کررہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرآئی ٹی تارک راما راو نے کہا ہے کہ ای کامرس شعبہ تیزرفتاری کے ساتھ ترقی کررہا ہے۔

متعلقہ خبریں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
تکو گوڑہ سے جھوٹ کی تشہیر، بی آر ایس قائد کے ٹی آر کا الزام
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
چیف منسٹر کو گھیرتے ہوئے کے ٹی آر خود مشکل میں پڑ گئے
حکومت کی ویب سائٹس پر ڈیجیٹل مواد کی تباہی پر تشویش کا اظہار : کے ٹی آر

انہوں نے ضلع سنگاریڈی میں فلپ کارٹ کے سنٹر کا منگل کی صبح افتتاح کیا۔

وزیر موصوف نے بیگم پیٹ میں آئی ٹی سی کاکتیہ میں منعقدہ اس پروگرام میں شرکت کی۔

آئی ٹی کے پرنسپل سکریٹری جیش رنجن، فلپ کارٹ کے سی ای او کلیان اوردیگرنے اس تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر وزیر موصوف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلپ کارٹ کے ذریعہ 40 ہزار افرادکو براہ راست اور بالواسطہ روزگار ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ جو کرے گی، ملک اس پر عمل کرے گا۔

ریاست میں خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کامیابی سے کام کر رہے ہیں۔

روزگار کی فراہمی میں خواتین کو 50 فیصد ترجیح دی جائے گی۔

انہوں نے تلنگانہ کو ملک کے لیے رول ماڈل بنانے پر زور دیا۔

a3w
ذریعہ
یواین آئی
a3w