سوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

ٹکنالوجی کے دور میں اب بھکاری بھی ڈیجیٹل ہوگئے، ویڈیووائرل

سوشل میڈیا پلیٹ فارم Xپر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بھکاری کتنی آسانی کے ساتھ تمام رکاوٹوں کو عبور کرکے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے۔

حیدرآباد: اب بھکاریوں نے بھی ٹیکنالوجی کو گداگری کیلئے استعمال کرنا شروع کردیا ہے، گلے میں کیو آر کوڈ ڈال کر گھومنے والے بصارت سے محروم ڈیجیٹل بھکاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

نومبر 2016 کے بعد سے زیادہ تر تاجروں نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لیے QR کوڈ سکینر حاصل کرلئے ہیں، جس سے وقت کی بھی بچت ہورہی ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ یہ ویڈیو آسام کے گوہاٹی کی ہے۔

ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بصارت سے محروم بھکاری اپنی قمیض کے ساتھ QR کوڈ اسکانر لگا کر گاڑی کے قریب آ رہا ہے۔گاڑی کا ڈرائیور اور بھکاری آپس میں بات چیت کرتے ہیں جب کہ ڈرائیور اپنا فون اس شخص کو پیسے منتقل کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم Xپر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بھکاری کتنی آسانی کے ساتھ تمام رکاوٹوں کو عبور کرکے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے۔

واضح رہے کہ جب ڈیجیٹل لین دین کے لیے QR کوڈ اسکانرس متعارف کرائے گئے تو یہ سمجھا جاتا تھا کہ وہ امیر اور متوسط طبقہ کی ضروریات کو پورا کریں گے، مگر کچھ ہی عرصہ کے بعد اب یہ کیو آر کوڈاسکانرس بھکاریوں کے ہاتھوں میں بھی نظر آنے لگے ہیں۔

a3w
a3w