حیدرآباد

اواخر ماہ چاند گہن، حیدرآباد میں بھی دیکھا جاسکے گا، جانئے اوقات کیا ہیں؟

اس ماہ چاند گہن کے علاوہ 14اکتوبرکو سورج گہن بھی واقع ہورہا ہے تاہم یہ ہندوستان میں نظر نہیں آئے گا۔

حیدرآباد: جاریہ سال کا آخری چاند گہن 28 اکتوبر کو وقوع پذیر ہوگا جس کا مشاہدہ حیدرآباد میں بھی کیا جاسکے گا۔

امکان ہے کہ چاند گہن 28 اکتوبر کو رات 11.31 بجے شروع ہوگا اور 29 اکتوبر کی رات 1:08 بجے اپنے پورے عروج پر ہوگا۔ اس کا اختتام علی الصبح 3:56 بجے ہوگا۔

ماہرین فلکیات کی اطلاعات کے مطابق توقع ہے کہ حیدرآباد میں 28 اکتوبر کی شب مطلع ابرآلود رہے گا اور محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ مطلع ابرآلود رہنے کا 54 فیصد امکان ہے۔

اس ماہ چاند گہن کے علاوہ 14اکتوبرکو سورج گہن بھی واقع ہورہا ہے تاہم یہ ہندوستان میں نظر نہیں آئے گا۔

a3w
a3w