کھیل

روہت اور کوہلی کی 14 ماہ بعد ٹی ٹوئنٹی میں واپسی

بی سی سی آئی نے افغانستان کے خلاف 11 جنوری سے شروع ہونے والی تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان کردیا ہے۔

ممبئی: بی سی سی آئی نے افغانستان کے خلاف 11 جنوری سے شروع ہونے والی تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں
روہت شرما کے پاس کریس گیل سے زیادہ چھکے

ٹیم کی باگ ڈور روہت شرما کو سونپی گئی ہے جبکہ ویراٹ کوہلی کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ شبمن گل اور یشسوی جیسوال کو بھی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔

تاہم رتوراج گائیکواڈ کو ٹیم میں جگہ نہیں دی گئی ہے جو زخمی ہونے کی وجہ سے کرکٹ سے دور ہیں۔ جنوبی افریقہ کی سرزمین پر اپنی بولنگ سے دھوم مچانے والے جسپریت بمراہ اور محمد سراج کی جوڑی کو اس سیریز میں آرام دیا گیا ہے۔

ان دونوں کی غیرموجودگی میں ارشدیپ سنگھ تیز گیند بازی کی قیادت کرتے نظر آئیں گے۔ اس کے ععلاوہ اویش خان اور مکیش کمار بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ اسٹار آل راونڈر رویندر جڈیجہ کو بھی اس سیریز کیلئے آرام دیتے ہوئے اکشر پٹیل اور واشنگٹن سندر کو آل راؤنڈر کے طورپر ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔

اسپن ڈپارٹمنٹ کی ذمہ داری لیگ اسپنر روی بشنوئی کے کندھوں پر رہے گی۔ شیوم دوبے بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے منتخب ٹیم میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ شیوم کے ساتھ رنکو سنگھ، تلک ورما، جیتیش شرما کو بھی بیٹنگ آرڈر میں شامل کیاگیا ہے۔

سنجو سیمسن بھی افغانستان کے خلاف بیاٹ سے رنگ دکھاتے نظر آئیں گے۔ تاہم اجیت اگرکر کی قیادت والی سلکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف 5 میاچس کی ٹسٹ سیریز کیلئے ابھی اسکواڈ کا اعلان نہیں کیاہے۔

3 میاچس کی سیریز کیلئے ہندوستانی اسکواڈ اس طرح ہے۔ روہت شرما (کپتان)‘ شبھمان گل‘ یشسوی جیسوال‘ ویراٹ کوہلی‘ تلک ورما‘ رنکو سنگھ‘ جتیش شرما (وکٹ کیپر)‘ سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)‘ شیوم دوبے‘ واشنگٹن سندر‘ اکشر پٹیل‘ روی بشنوئی‘ کلدیپ یادو‘ ارشدیپ سنگھ‘ اویش خان‘ مکیش کمار۔

a3w
a3w