تلنگانہ

آئندہ دس سال میں وزیر اعلی تلنگانہ بنوں گا۔ سینئر کانگریسی لیڈر جگا ریڈی کا دلچسپ ریمارک

تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈر ٹی جگا ریڈی نے دلچسپ سیاسی ریمارک کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ 10 سالوں میں وزیراعلی بنیں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈر ٹی جگا ریڈی نے دلچسپ سیاسی ریمارک کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ 10 سالوں میں وزیراعلی بنیں گے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

ریاست کے نئے صدرکانگریس کے نام کوحتمی شکل دینے کے سلسلہ میں وزیراعلی تلنگانہ و ریاستی کانگریس کے سربراہ ریونت ریڈی اور دیگر لیڈروں کی مساعی کے دوران جگاریڈی کے تبصروں نے سیاسی اہمیت اختیار کرلی ہے۔

جگا ریڈی نے کہا کہ وہ اپنے سیاسی مستقبل کے بارے میں کانگریس لیڈروں سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی جانب سے لئے گئے فیصلوں کی پابندی کریں گے۔

انہوں نے تلنگانہ کے اہم مانے جانے والے بونال تہوار کے دوران گذشتہ روز یہ ریمارک کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گذشتہ سال کے آخر میں منعقدہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد سینئر لیڈر جگاریڈی ریاستی کانگریس کے سربراہ کے عہدے کے خواہشمند ہیں۔