چیف منسٹر جگن نے اسکولی بچوں کے ساتھ وقت گزارا
ڈیجیٹل کلاسس رومس کے افتتاح کے پروگرام کے دوران چیف منسٹر آندھراپردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کلاس روم میں اسکولی بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور ان بچوں کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیا۔
امراوتی: ڈیجیٹل کلاسس رومس کے افتتاح کے پروگرام کے دوران چیف منسٹر آندھراپردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کلاس روم میں اسکولی بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور ان بچوں کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیا۔
نئے تعلیمی دور میں اکتساب کے معیار کو بڑھانے کے لیے حکومت آندھراپردیش نے ریاست بھر کے سرکاری اسکولوں میں پیر کے روز انٹراکٹیو فلاٹ پیانلس (آئی ایف پی) کاآغاز کیا ہے۔ اس اقدام سے آندھراپردیش ملک کی پہلی ریاست بن گئی جہاں ڈیجیٹل کلاس رومس کا آغاز کیاگیا۔
ریاست میں آج سے 10ہزار کلاس رومس میں آئی ایف پی کے ذریعہ تدریس کاعمل شروع ہوگیاہے۔ جولائی میں مزید 20 ہزار کلاس رومس کو ڈیجٹل موڈ میں تبدیل کیاجائے گا۔ رواں سال دسمبر کے اواخر تک تمام 50 ہزار کلاس رومس میں آئی ایف پی دستیاب کرائے جائیں گے۔
چیف منسٹر جگن نے ضلع پالناڈو کے کوسورو میں ماڈل اسکول کے طلباء کے ساتھ اپنا قیمتی وقت گزارا۔وہ بچوں کے ساتھ گھل مل گئے اور وہ بچوں کے بازو‘ بنچ پر بیٹھ گئے۔ انہوں نے ان طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔
اس دوران ایک طالبہ نے اسے دیئے گئے لیاپ ٹیاپ میں ڈاؤن لوڈ کردہ بائی جوز کا تعلیمی مواد چیف منسٹر کو دکھایا اور اس لڑکی نے اپنے بازو بیٹھے چیف منسٹر جگن کے قیمتی و فخریہ لمحات کی ویڈیو بنائی پھر اسے اپنے لیاپ ٹیاپ میں محفوظ کرلیا۔ کلاس روم کو اچھی طرح سجایاگیا اور ڈیسک ٹاپ پر آکسفورڈ کی ڈکشنریوں کا نظم کیاگیا۔
حکومت نے کلاس رومس کو یکسر تبدیل کرنے کے لیے ناڈونیڈو پروگرام شروع کیا۔ مرد بچوں کو چیف منسٹر کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے دیکھاگیا۔ قبل ازیں چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے طلباء‘ اساتذہ اور حکام کی تالیوں کی گونج کے درمیان آئی ایف پی ڈسپلے بورڈ پر ”آل دی بیسٹ“ تحریر کرتے ہوئے ڈیجیٹل کلاس روم کا افتتاح کیا۔
چیف منسٹر نے بیاگس کے معیار کاجائزہ لیا۔ ایک طالب علم نے جگن کو کتب کے ساتھ دو لسانی کتب بھی دکھائی۔ انہوں نے ان کتب کے اوراق کو پلٹ کر دیکھا جگن نے کلاس روم کے آخری بنچس پر بیٹھے طلباء کو بھی مایوس نہیں کیا۔ وہ آخری بنچوں کے طلباء کے پاس گئے اور ان سے بات چیت کی۔ قبل ازیں چیف منسٹر نے اسکولی کیمپس کا دورہ کیا۔