آندھراپردیش

ملازم نے 4.5 کیلو سونا چرالیا

آندھراپردیش کی پولیس کو پان بروکر شاپ (رہن سنٹر) کے ایک ملازم کی تلاش ہے جس پر 4.5 کیلو سونا جس کی مالیت 101 کروڑ روپئے بتائی گئی ہے کے سرقہ کا الزام ہے۔

کویور (آندھراپردیش) : آندھراپردیش کی پولیس کو پان بروکر شاپ (رہن سنٹر) کے ایک ملازم کی تلاش ہے جس پر 4.5 کیلو سونا جس کی مالیت 101 کروڑ روپئے بتائی گئی ہے کے سرقہ کا الزام ہے۔

شانتی لال جین جو ضلع مشرقی گوداواری کے کویور میں ایک رہن شاپ چلاتے ہیں‘ متبادل کے طور پر سونے کا بھی کاروبار کرتے ہیں اس کے لیے انہوں نے ایس رامو کو ملازم رکھ لیا تھا۔ رامو گزشتہ 8 برسوں سے فرض شناسی کے ساتھ خدمات انجام دے رہاتھا۔

اتوار کے روز ایک کسٹمر نے جین کو فون کیا کہ شاپ ابھی تک نہیں کھولی گئی جس کے بعد جین نے فون پر رامو سے ربط پیدا کرنے کی کوشش کی کیونکہ شاپ کی کنجیاں رامو کے پاس تھیں۔ رامو کا فون مسلسل بند بتایاگیا۔

بعدازاں جین نے رامو کی بیوی کو فون کیا اور دکان کی چابیاں طلب کیں۔ملزم کاایک دوست پون نے دکان کھولا۔ دکان کھولتے ہوئے جین نے اسٹور میں صرف ایک کیلو سونے کو پایا۔

کونا سیما ضلع کے ایس پی سدھیر کمار ریڈی نے جن کے پڑوسی ضلع مشرقی گوداواری کاچارج بھی ہے نے کہاکہ چند سونا کوپور کے دیگر جیولیری شاپس میں فروخت کیا تھا؟

پولیس نے بتایا کہ جین کی دکان سے 4.5کیلو سونا سرقہ کرلیاگیا۔پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے ملازم رامو کی تلاش شروع کردی۔