حیدرآباد

گوپن پلی فلائی اوور برج کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح

چیف منسٹر نے کہا موسیٰ ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کو اس طرح سے تعمیر کیا جائے گا کہ لوگ کانگریس کی عوامی حکومت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

 حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے کہا کہ حکومت، شیر لنگم پلی کی تیز رفتار ترقی کی ذمہ داری لے گی۔ آج شہر کے مضافاتی علاقہ شیر لنگم پلی میں گوپن پلی فلائی اوور کا افتتاح انجام دینے کے بعد خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا حیدرآباد میں شہری مسائل اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو حل کرنے کے لیے پائیدار کے نام سے ایک نیا نظام (ادارہ) قائم کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
کانگریس حکومت کی جانب سے درگاہ اجمیر شریف کو غلاف مبارک روانہ
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
چیف منسٹر کی وارننگ کے بعد بی آر ایس سوشل میڈیا قائدین کی تشویش میں اضافہ
دسہرہ سے قبل تلنگانہ کا بینہ میں توسیع کی منظوری متوقع

دریائے موسیٰ کو لندن میں دریائے ٹیمز کی طرز پر ایک خوبصورت سیاحتی مقام بنانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ حکومت نے موسیٰ  ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کو فروغ دینے کا  فیصلہ کیا ہے اوراس مخصوص پروجیکٹ کے لیے 1.50 لاکھ کروڑ روپے کی لاگت سے کام جلد شروع ہو جائے گا۔ چیف منسٹر نے کہا حکومت، حیدرآباد کو ایک کاسموپولیٹن شہر کے طور پر فروغ دینے کے لیے پابند عہد ہے۔

دریائے موسیٰ کی موجودہ حالت پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہاں بدبو آرہی ہے۔ اس صورتحال میں حکومت نے دریائے موسیٰ کی ترقی کے لیے تیار کیے گئے منصوبے کے تحت آیندہ پانچ برسوں میں علاقہ کو خوبصورت بناتے ہوئے ترقی دینا ہے تاکہ دنیا بھر سے سیاحوں کو حیدرآباد کی طرف راغب کیا جاسکے۔

 چیف منسٹر نے کہا  موسیٰ ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کو اس طرح سے تعمیر کیا جائے گا کہ لوگ کانگریس کی عوامی حکومت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ چیف منسٹر نے حیدرآباد کی ترقی میں شراکت دار کے طور پر تمام عوام تجارتی اداروں کارپوریٹ اداروں سے شامل ہونے کی  اپیل کی۔ انہوں نے آئندہ دس سالوں میں حیدرآباد کو ایک کاسموپولیٹن شہر بنانے کے لیے سب سے تعاون کی درخواست کی۔