کرناٹک

ٹیپوسلطان کے مجسمہ کو چپلوں کا ہار پہنانے کا واقعہ

کرناٹک پولیس نے رائچور ضلع میں ٹیپوسلطان کے مجسمہ کو چپلوں کا ہار پہنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کی شناخت23سالہ آکاش تلوار ساکن سروار ٹاؤن مانوی تعلقہ کی حیثیت سے کی گئی۔

رائچور: کرناٹک پولیس نے رائچور ضلع میں ٹیپوسلطان کے مجسمہ کو چپلوں کا ہار پہنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کی شناخت23سالہ آکاش تلوار ساکن سروار ٹاؤن مانوی تعلقہ کی حیثیت سے کی گئی۔

متعلقہ خبریں
اداکارہ کو ہراساں کرنے کا کیس، وائی ایس آر سی قائد جیل منتقل
کجریوال کی عدالتی تحویل میں توسیع
شراب پالیسی کیس: کجریوال، سسوڈیا اور کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع
سی بی آئی کیس، کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع
سواتی ملیوال حملہ کیس، ببھو کمار 4 روزہ عدالتی تحویل میں

پولیس نے اس واقعہ کے بعد دو خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ پولیس نے علاقہ کا سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کیا اور تین افراد کو تحویل میں لیا۔

ملزم ان میں سے ایک تھا اور پولیس کی پوچھ تاچھ کے بعد اس نے اعتراف جرم کرلیا۔ ملزم کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ 31/ جنوری کو میسور کے سابق حکمرا ں ٹیپو سلطان کے مجسمہ کی بے حرمتی کے بعد سروار ٹاؤن میں کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔

ٹیپو سلطان کے مجسمہ کو چہارشنبہ کی اولین ساعتو ں میں چپلوں کا ہار پہنایا گیا جس کا علم لوگوں کو صبح ہوا اور ان میں زبردست برہمی دیکھی گئی۔

لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئی اور ٹیپو سرکل کے پاس احتجاج کیا۔ انہوں نے سڑک مسدود کردی اور احتجاجی مقام پر ٹائر جلاتے ہوئے اس واقعہ میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ سروار پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کیا تھا۔