سوشیل میڈیامہاراشٹرا

ہوٹل کے کھانے میں مرا ہوا چوہا پایا گیا، گاہک چکن کا ٹکرا سمجھ کر کچھ حصہ کھا بھی لیا (ویڈیو)

ایک شخص نے شکایت کی کہ ممبئی کی ایک ریسٹورنٹ میں اس کے کھانے میں مرا ہوا چوہا پایا گیا جس کے بعد پولیس نے ریسٹورنٹ کے منیجر اور دو باورچیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ممبئی: ایک شخص نے شکایت کی کہ ممبئی کی ایک ریسٹورنٹ میں اس کے کھانے میں مرا ہوا چوہا پایا گیا جس کے بعد پولیس نے ریسٹورنٹ کے منیجر اور دو باورچیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

باندرا پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار کے مطابق گاہک جو بینک کا ایگزیکٹیو ہے، اتوار کی رات شاپنگ کے بعد باندرا میں واقع ریسٹورنٹ گیا تھا۔

ڈنر کے دوران اسے چکن کی ڈش میں مرا ہوا چوہا نظر آیا۔ گاہک نے ابتداء میں اس پر غو رنہیں کیا اور چکن کا ٹکرا سمجھ کر کچھ حصہ کھا بھی لیا۔

بعد ازاں اسے گوشت پر شبہ ہوا اور وہ چھوٹا چوہا نکلا۔ ریسٹورنٹ کے عملہ سے شکایت کرنے کے بعد انہوں نے اس سے معذرت خواہی کی۔

تاہم گاہک کی طبیعت خراب ہونے لگی اور وہ ڈاکٹر کے پاس گیا۔ اس کی شکایت کی بنیاد پر ریسٹورنٹ کے منیجر اور دو باورچیوں کے خلاف کیس درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ بعد ازاں وہ ضمانت پر رہا ہوگئے۔

a3w
a3w