حیدرآباد

موسمی تبدیلی سے وائرل انفیکشن کے معاملات میں اضافہ

جاریہ موسم میں انفکشن کے معاملات کے پیش نظرباہر کے کھانوں سے گریز کامشورہ دیاگیا ہے۔ نزلہ، زکام اور گلے میں درد کے مسائل سے گھر میں کسی ایک فرد کے متاثر ہونے کی صورت میں دیگر افراد بھی اس سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں موسم اچانک سرد ہوگیا۔ درجہ حرارت میں گراوٹ کے نتیجہ میں کئی شہری، امراض کے شکار ہورہے ہیں۔موسمی تبدیلی کے نتیجہ میں وائرل انفکشنس کے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے۔قوت مدافعت میں اضافہ کیلئے مساعی کا ڈاکٹرس نے مشورہ دیا ہے۔

سردی کی شدت میں اضافہ کے سبب وائرل اور بیکٹرئیا سے ہونے والے امراض کے متاثرین کے اسپتالوں سے رجوع ہونے کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔چھوٹے بچوں سے لے کر ضعیف افراد تک بیشتر افراد وائرل امراض کی وجہ سے مشکلات کے شکار ہیں۔بخار، نزلہ، زکام جیسے مسائل میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔ڈاکٹرس نے اس خصوص میں احتیاط کا مشورہ دیا ہے۔

جاریہ موسم میں انفکشن کے معاملات کے پیش نظرباہر کے کھانوں سے گریز کامشورہ دیاگیا ہے۔ نزلہ، زکام اور گلے میں درد کے مسائل سے گھر میں کسی ایک فرد کے متاثر ہونے کی صورت میں دیگر افراد بھی اس سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

اس کی روک تھام کے لئے قوت مدافعت والے پھلوں کے ساتھ ساتھ وٹامن سی، وٹامن ڈی،وٹامن اے اور منرلس والے پھلوں کا استعمال کرنے پر زوردیاجارہا ہے۔اس موسم میں دمہ اور دل کے امراض کے شکار افراد کیلئے دیگر طبی مسائل سامنے آنے کا بھی خدشہ ہے۔

گھر سے باہر نکلتے وقت سردی سے بچنے کیلئے گرم کپڑوں کا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ سردی کے موسم میں ورزش اور چہل قدمی پر بھی زوردیاگیا ہے۔

a3w
a3w