تلنگانہ

وندے بھارت ریلوں میں کوچس کی تعداد میں اضافہ، ریلوے بورڈ کا اہم فیصلہ

وندے بھارت ریل کو عوام کی جانب سے بے حد پذیرائی ملنے کے پیش نظر انڈین ریلوے بورڈ نے اہم فیصلہ کیا ہے۔ سکندرآباد-تروپتی سمیت سات روٹس پر چلنے والی وندے بھارت ریلوں میں کوچس کی تعداد میں اضافہ کا اعلان کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: وندے بھارت ریل کو عوام کی جانب سے بے حد پذیرائی ملنے کے پیش نظر انڈین ریلوے بورڈ نے اہم فیصلہ کیا ہے۔ سکندرآباد-تروپتی سمیت سات روٹس پر چلنے والی وندے بھارت ریلوں میں کوچس کی تعداد میں اضافہ کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد
لوکل باڈیز انتخابات کے سلسلے میں کانگریس قائد عثمان بن محمد الہاجری کا اہم دورہ

ان روٹس میں سکندرآباد-تروپتی، مدورائی-بنگلور کنٹونمنٹ، دیوگڑھ-وارانسی، ہوڑہ -راؤرکیلا، منگلور سنٹرل-تروننتاپورم، چینئی ایگمور-ترو نلویلی اور اندور-ناگپور شامل ہیں۔

فی الحال تین روٹس پر 16 کوچس اور چار روٹس پر 8 کوچس والی وندے بھارت ٹرینیں چل رہی ہیں۔ ریلوے بورڈ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر (پبلک ریلیشنس) دلیپ کمار نے بتایا کہ اب 8 کوچس والی ریلوں کی جگہ 16 کوچس اور 16 کوچس والی ریلوں کو 20 کوچس تک اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ ا

نہوں نے کہا کہ موجودہ مالی سال (31 جولائی 2025 تک) مسافروں کی بڑھتی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ سہولت فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

سکندرآباد-تروپتی، چینئی ایگمور-ترو نلویلی اور منگلور سنٹرل-ترووننتا پورم روٹس پر چلنے والی 16 کوچس والی ریلوں کو اب 20 کوچس تک بڑھایا جائے گا۔ باقی چار روٹس پر 8 کوچس کی جگہ 16 کوچس متعارف ہوں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان سات روٹس پر کوچس کی اپ گریڈیشن کے ساتھ مزید 20 کوچس والی وندے بھارت ٹرینیں شروع کرنے کی بھی تیاری ہے۔ نئی 8 اور 16 کوچس والی ریلیں نئے راستوں پر لگائی جائیں گی۔

گزشتہ جولائی میں ہی ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے سکندرآباد-وشاکھاپٹنم وندے بھارت ایکسپریس میں کوچس بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔ 20707 اور 20708 ٹرینوں میں 14 اے سی چیئر کار کوچس تھے جنہیں بڑھا کر 18 کر دیا گیا۔ البتہ دونوں ایگزیکٹیو کلاس کوچس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ یہ فیصلہ 5 جولائی سے نافذ العمل ہوا۔

گزشتہ سال ستمبر میں وزیر اعظم نریندر مودی نے سکندرآباد-ناگپور وندے بھارت ریل کا افتتاح کیا تھا۔ یہ ٹرین 578 کلو میٹر کا سفر صرف 7 گھنٹے 20 منٹ میں طے کرتی ہے۔ صبح 5 بجے ناگپور سے روانہ ہو کر دوپہر 12 بج کر 15 منٹ پر سکندرآباد پہنچتی ہے اور واپسی میں دوپہر ایک بجے سکندرآباد سے نکل کر رات 8 بج کر 20 منٹ پر ناگپور پہنچ جاتی ہے۔ یہ ٹرین تلنگانہ میں راماگنڈم اور قاضی پیٹ جنکشن پر جبکہ مہاراشٹر میں چندرپور،بلہارشاہ اور سیواگرام اسٹیشن پر مختصر توقف کرتی ہے۔