دیگر ممالک

مندروں پر حملہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی جاری رہے گی: آسٹریلیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز کے ساتھ یہاں ایڈمرلٹی ہاؤس میں دو طرفہ ملاقات میں آسٹریلیا میں مندروں پر حملوں اور علیحدگی پسند عناصر کی سرگرمیوں کے بارے میں البانیز سے بات کی۔

سڈنی: آسٹریلیا نے آج ہندوستان کو یقین دلایا کہ ملک میں مندروں پر حملہ کرنے والوں اور ہندوستان میں علیحدگی پسند سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں
لیفٹیننٹ گورنر دہلی پر اروند کجریوال کا پلٹ وار
انوشکا نے ویراٹ کو گلے لگایا۔ تصویر وائرل
”بھارت میراپریوار۔ میری زندگی کھلی کتاب“:مودی
وزیر اعظم کے ہاتھوں اے پی میں این اے سی آئی این کے کیمپس کا افتتاح
مندروں کے قریب نئی عمارتوں کی بلندی محدود

 وزیر اعظم نریندر مودی نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز کے ساتھ یہاں ایڈمرلٹی ہاؤس میں دو طرفہ ملاقات میں آسٹریلیا میں مندروں پر حملوں اور علیحدگی پسند عناصر کی سرگرمیوں کے بارے میں البانیز سے بات کی ایڈمرلٹی ہاؤس پہنچنے پر مسٹر مودی کا رسمی استقبال اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ میٹنگ میں انڈیا آسٹریلیا مائیگریشن اینڈ موبلٹی پارٹنرشپ ارینجمنٹ(ایم ایم پی اے) پر دستخط کیے گئے۔

مودی نے اپنے پریس بیان میں کہا، "آسٹریلیا میں مندروں پر حملوں اور علیحدگی پسند عناصر کی سرگرمیوں کے بارے میں ہم نے پہلے بھی بات کی تھی اور آج بھی کی ہے۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان خوشگوار تعلقات کوکوئی بھی عنصر اپنے خیالات یا عمل سے نقصان پہنچائے، ہمارے لیے یہ قابل قبول نہیں ہے۔

وزیر اعظم البانیز نے اس تناظر میں جو قدم اٹھائے ہیں میں اس کے لئے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ساتھ ہی انہوں نے مجھے ایک بار پھر یقین دلایا کہ وہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھیں گے۔

مودی نے البانیز کے ساتھ ایک سال میں چھ ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے جامع تعلقات کی گہرائی، ہمارے خیالات کے ہم آہنگی اور ہمارے تعاون کی پختگی کو ظاہر کرتا ہے۔ اگر کرکٹ کی زبان میں کہیں تو ہمارے تعلقات ٹی ٹوئنٹی موڈ میں آگئے ہیں۔