تلنگانہ

چندرابابوکی حمایت میں انوکھاپروگرام،سیاہ ٹی شرٹس پہننے والوں کو میٹرو اسٹیشنوں میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی

اسکل ڈیولپمنٹ اسکام میں گرفتار آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے قومی صدراین چندرابابونائیڈو کی حمایت میں ان کے مداحوں اور پارٹی کارکنوں نے حیدرآباد میں ایک انوکھا پروگرام منعقد کیا۔

حیدرآباد: اسکل ڈیولپمنٹ اسکام میں گرفتار آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے قومی صدراین چندرابابونائیڈو کی حمایت میں ان کے مداحوں اور پارٹی کارکنوں نے حیدرآباد میں ایک انوکھا پروگرام منعقد کیا۔

متعلقہ خبریں
صدرجمہوریہ کی توہین دراصل پورے ملک کی توہین کے مترادف: چندرابابو
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات

اس پروگرام کو ”سی بی این کیلئے میٹرو“نام دیاگیا تھا۔اس پروگرام کے اعلان کے پیش نظر حیدرآباد میں پولیس کو میٹرو اسٹیشنوں پر چوکس رہی۔

مختلف راستوں پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے اور سیاہ ٹی شرٹس پہننے والوں کو میٹرو اسٹیشنوں کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

چندرا بابو کے حامیوں اور تلگودیشم کے کارکنوں کی بڑی تعداد کے جمع ہونے پر عملے نے عارضی طور پر میا ں پور میٹرو اسٹیشن کو کچھ دیر کے لیے بند کر دیا۔

دوسری طرف ایل بی نگر میٹرو اسٹیشن پر سیاہ ٹی شرٹس پہنے نوجوانوں کو روکنے کے بعد طلبہ نے قریب میں واقع ڈی مارٹ جا کر دیگر رنگوں کی ٹی شرٹس خریدیں۔