حیدرآباد

کویتا کیخلاف نازیبا ریمارکس، بنڈی سنجے کے پتلے نذر آتش

احتجاجیوں نے نازیبا ریمارکس پر بنڈی سنجے کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔ دہلی شراب پالیسی اسکام کی تحقیقات کے سلسلہ میں کویتا کی دہلی میں ای ڈی کے سامنے پیش ہونے سے قبل بنڈی سنجے کمار نے بی آر ایس کی خاتون ایم ایل سی کے خلاف طنزیہ ریمارکس کئے تھے۔

حیدرآباد: بھارت راشٹریہ سمیتی کے ایم ایل سی کے کویتا کے خلاف صدر ریاستی بی جے پی بنڈی سنجے کمار کے نازیبا ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے حکمراں جماعت بی آر ایس کارکنوں، قائدین اور کیڈر نے آج شہر کے مختلف مقامات پر احتجاجی دھرنے منظم کرتے ہوئے بنڈی سنجے کے پتلے نذر آتش کئے۔

متعلقہ خبریں
پون کلیان کے بیان کی مکمل حمایت: بنڈی سنجے
تمام ہندوں سے متحد ہوجانے کی اپیل: بنڈی سنجے
اقامتی اسکولس کیلئے نیا ٹائم ٹیبل بنانے مرکزی وزیر کی خواہش
کھرگے پر نازیبا تبصرہ، کارروائی کی جائے گی:کانگریس
سرپنچوں کے بقائے جاری کرنے بنڈی سنجے کا مطالبہ

 احتجاجیوں نے نازیبا ریمارکس پر بنڈی سنجے کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔ دہلی شراب پالیسی اسکام کی تحقیقات کے سلسلہ میں کویتا کی دہلی میں ای ڈی کے سامنے پیش ہونے سے قبل بنڈی سنجے کمار نے بی آر ایس کی خاتون ایم ایل سی کے خلاف طنزیہ ریمارکس کئے تھے۔

جس کے خلاف بی آر ایس قائدین نے شدید احتجاج منظم کیا۔ بی آر ایس کے خاتون قائدین اور ارکان اسمبلی نے شہر کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں صدر ریاستی بی جے پی کے خلاف شکایتیں درج کرائیں اور بنڈی کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔ احتجاجیوں نے صدر ریاستی بی جے پی کے خلاف نعرے لگائے اور کویتا سے غیر مشروط معذرت خواہی کرنے کا مطالبہ کیا۔

بنڈی سنجے کے ریمارکس کے خلاف رکن اسمبلی ڈی ناگیندر کی زیرقیادت جی ایچ ایم سی  کے  پارٹی  کے خاتون کارپوریٹرس اور بی آر ایس قائدین نے پنجہ گٹہ جنکشن پر دھرنا منظم کیا۔

 ناگیندر نے کہا کہ کویتا کے خلاف نازیبا ریمارکس کرنا بنڈی سنجے کیلئے مناسب نہیں ہے۔ ہم، شہر کے تمام پولیس اسٹیشنوں میں بی جے پی قائد کے خلاف شکایت درج کرائیں گے۔ احتجاج کے حصہ کے طور پر بی آر ایس قائدین نے شہر کے چند مقامات پر بنڈی سنجے کے پتلے بھی نذر آتش کئے۔

بی آر ایس قائدین نے گورنر تمیلی سائی سوندرا راجن اور قومی کمیشن برائے خواتین سے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں مداخلت کرتے ہوئے بنڈی کے خلاف کارروائی کریں۔ دریں اثنا چیرپرسن اسٹیٹ ویمن کمیشن سنیتا لکشما ریڈی نے ڈی جی پی انجنی کمار کو ہدایت دی کہ وہ کویتا کے خلاف بنڈی سنجے کے نازیبا ریمارکس پر از خود کارروائی کریں۔