دہلی

وزیر اعظم نے چھتیس گڑھ میں نکسلی حملہ کی سخت مذمت کی

مودی نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ"میں دنتے واڑہ میں چھتیس گڑھ پولیس پر حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ ہم ان بہادر فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے حملے میں اپنی جانیں گنوائیں۔ ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ سوگوار خاندانوں سے میری تعزیت۔‘‘

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج چھتیس گڑھ کے بستر علاقے میں ماؤنوازوں کے حملے کی سخت مذمت کی اور اس حملے میں مارے گئے سیکورٹی فورسز کے 11 اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
ڈی جے پر رقص کے دوران جھگڑا، تین نوجوانوں کی موت، 6 زخمی
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
دہشت گردی پر دُہرے معیار کی کوئی گنجائش نہیں، برکس چوٹی کانفرنس سے مودی کا خطاب
وزیر اعظم کی تقریر پر سیتا اکا کا شدید ردعمل

مسٹر مودی نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ”میں دنتے واڑہ میں چھتیس گڑھ پولیس پر حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ ہم ان بہادر فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے حملے میں اپنی جانیں گنوائیں۔ ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ سوگوار خاندانوں سے میری تعزیت۔‘‘

نکسل متاثرہ دنتے واڑہ ضلع میں تلاشی آپریشن سے واپس آنے والی سیکورٹی فورسز کی ایک گاڑی کو آج دوپہر ایک آئی ای ڈی دھماکے میں ماؤنوازوں نے اڑا دیا جس میں ڈرائیور سمیت سیکورٹی فورسز کے 11 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ گاڑی کے پرخچے اڑ گئے اور سڑک پر گہرا گڑھا بن گیا، ایک طویل عرصے کے بعد ریاست میں نکسل حملے میں اتنی بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز کے جوان شہید ہوئے ہیں۔