شمالی بھارت

زجگی کے بعد خاتون کی ہارٹ سرجری، جڑواں بچوں کی پیدائش

ایک 32 سالہ خاتون کے قلب کا آپریشن اور زجگی کے لئے سی سکشن آپریشن ایک ساتھ کیا گیا۔ میدانتا ہاسپٹل لکھنو کے ڈاکٹروں نے دونوں آپریشن کامیابی کے ساتھ کئے۔

لکھنو: ایک 32 سالہ خاتون کے قلب کا آپریشن اور زجگی کے لئے سی سکشن آپریشن ایک ساتھ کیا گیا۔ میدانتا ہاسپٹل لکھنو کے ڈاکٹروں نے دونوں آپریشن کامیابی کے ساتھ کئے۔

اس عورت کو سانس لینے میں دشواری تھی اور وہ آئی وی ایف کے ذریعہ حاملہ تھی۔ اسے وارانسی سے میدانتا لکھنو بھیجا گیا تھا۔

کارڈیوتھوراسک ویسکولر سرجری ڈپارٹمنٹ کے سربراہ گورنگ مجمدار نے بتایا کہ اس عورت کے دل کے دائیں حصہ میں جو پھیپھڑوں کو مسلسل خون سپلائی کرتا ہے‘ بڑی رکاوٹ تھی۔

اسے کارڈیوتھوراسک آپریٹنگ تھیٹر لے جایا گیا۔ پہلے گائنو ٹیم نے اس کی زجگی کی اور بعد میں ہارٹ سرجری ہوئی۔

نیونیٹولوجی کی سربراہ آکاش پنڈتا نے بتایا کہ جڑواں بچے پیدا ہوئے جن میں ایک کا وزن 1200 گرام اور دوسرے کا 1300 گرام ہے۔

دونوں بچوں کو ابتدا میں سانس لینے میں دشواری پیش آئی تاہم وینٹی لیٹر کے استعمال سے یہ مسئلہ حل ہوگیا۔ ماں فی الحال جڑواں بچوں کو دودھ پلانے کے موقف میں نہیں ہے۔ اسے ویڈیو کال کے ذریعہ اس کے بچے دکھائے گئے۔ زچہ کو ڈسچارج کردیا گیا۔ دونوں بچے صحت مند ہیں۔

a3w
a3w