مہاراشٹرا

مہاراشٹر میں یومِ آزادی کی تقریبات جوش و خروش سے منائی گئیں

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے آپریشن سندور کی تعریف کی اور کہا کہ ہندوستانی سیکورٹی فورسز نے پاکستان میں دہشت گردوں اور فوجی تنصیبات کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ آپریشن سندور یوم آزادی کی تقریبات میں چھایا رہا۔

ممبئی: مہاراشٹر میں آج 79 واں یومِ آزادی جوش و خروش سے منایا گیا۔ وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے مرکزی تقریب سے قبل ریاستی سیکریٹریٹ منترالیہ، اپنی سرکاری رہائش گاہ ’ورشا‘ اور بامبے ہائی کورٹ میں ترنگا لہرایا۔

متعلقہ خبریں
مہاوکاس اگھاڑی حکومت نے مجھے جیل میں ڈالنے کی 4مرتبہ سازش کی تھی: دیویندر پھڈنویس
آزادی، وطن کے متوالوں کے لئے ایک عظیم کارنامہ، مانو میں یومِ آزادی تقریب، پروفیسر عین الحسن کا خطاب
"Excuse me” کہنا پڑا مہنگ ،ماں اور بچہ تشدد کا شکار
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
مہاراشٹرا اسٹیٹ اِسکلس یونیورسٹی رتن ٹاٹا سے موسوم

منترالیہ کی تقریب میں ممبئی پولیس، ریاستی ریزرو پولیس فورس اور تعینات پولیس یونٹوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا، جبکہ ڈپٹی کمشنر آف پولیس پروین منڈھے، اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ملند کردے سمیت کئی سینئر افسران موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے آپریشن سندور کی تعریف کی اور کہا کہ ہندوستانی سیکورٹی فورسز نے پاکستان میں دہشت گردوں اور فوجی تنصیبات کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ آپریشن سندور یوم آزادی کی تقریبات میں چھایا رہا۔

ممبئی سی ایس ٹی اسٹیشن اور مہانگر پالیکا کو برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا ۔اسٹیشن کے مقابل سیلفی پوائنٹ پر لوگوں کااژدہام نظر آیا۔


نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شنڈے نے ضلع تھانے کے ضلعی انتظامیہ کے دفتر میں پرچم کشائی کی، جس میں ملک کی جدوجہد آزادی کی جھلک نمایاں تھی۔

انہوں نے شیو سینا کے آنجہانی رہنما آنند دیگے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے نصف شب کو شیو سینا کے تھانے دفتر میں بھی ترنگا لہرایا۔ اپنے خطاب میں شنڈے نے آپریشن سندور کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر کی معیشت میں گراں قدر کردار کا ذکر کیا۔

اس موقع پر ایم پی نریش مہاسکے اور سابق ایم ایل اے رویندر پھٹک بھی شریک ہوئے۔


ریاستی حکومت نے یومِ آزادی پر مختلف اضلاع میں پرچم کشائی کے فرائض وزراء کو سونپے۔ اس کے تحت این سی پی کی وزیر ادیتی تاٹکرے کو رائے گڑھ اور بی جے پی کے وزیر گریش مہاجن کو ناسک ضلع تفویض کیا گیا۔

تاہم اس تقسیم نے سیاسی کشیدگی کو جنم دیا کیونکہ شیو سینا کے وہ وزراء جو ان اضلاع پر اپنا حق جتاتے تھے، انہیں اس فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔


یہ تقریبات ریاست کی قومی اتحاد سے گہری وابستگی اور 2047 تک ترقی یافتہ ملک بننے کے قومی ہدف میں مہاراشٹر کے کلیدی کردار کی عکاس تھیں، جن میں رہنماؤں نے ریاست کی معاشی خدمات اور ترقی کے عزائم کو اجاگر کیا۔