شمالی بھارت

انڈیا بلاک حکومت، اگنی پتھ اسکیم برخاست کردے گی: راہول گاندھی

کانگریس قائد راہول گاندھی نے پیر کے دن دعویٰ کیا کہ انڈیا بلاک برسراقتدار آیا تو مسلح افواج میں بھرتی کی اگنی پتھ اسکیم برخاست کردی جائے گی اور ہر عورت کے کھاتہ میں ہر ماہ 8500 روپے جمع کئے جائیں گے۔

بختیار پور/ پالی گنج(بہار): کانگریس قائد راہول گاندھی نے پیر کے دن دعویٰ کیا کہ انڈیا بلاک برسراقتدار آیا تو مسلح افواج میں بھرتی کی اگنی پتھ اسکیم برخاست کردی جائے گی اور ہر عورت کے کھاتہ میں ہر ماہ 8500 روپے جمع کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
بیرون ملک چھٹیوں کیلئے شہزادوں کے ٹکٹس بک: امیت شاہ
بہار میں این ڈی اے کے واحد مسلم رکن پارلیمنٹ محبوب علی قیصر، آر جے ڈی میں شامل
بی جے پی، خواتین کو دوسرے درجہ کا شہری سمجھتی ہے: راہول گاندھی (ویڈیو)
میں نے حکمت عملی کے تحت لوک سبھا الیکشن نہیں لڑا: پرینکا کا انٹرویو (ویڈیو)

بہار میں مہاگٹھ بندھن امیدواروں کی تائید میں پے درپے الیکشن ریالیوں سے خطاب میں انہوں نے زور دے کر کہا کہ مودی پھر وزیراعظم نہیں بن پائیں گے کیونکہ سارے ملک میں انڈیا بلاک کے حق میں واضح لہر ہے۔

راہول گاندھی نے بختیار پور میں کہا کہ انڈیا بلاک کی حکومت بننے پر اگنی پتھ اسکیم واپس لے لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کو کوڑے دان میں پھینک دیا جائے گا۔ مودی جی نے فوجیوں کو مزدور بنادیا۔

مرکز نے فوج میں 2 زمرے بنادیئے۔ اگنی ویر کو زخمی یا شہید ہونے پر نہ تو شہید کا درجہ ملے گا اور نہ ہی معاوضہ۔ یہ بھیدبھاؤ کیوں؟۔ سابق صدر کانگریس نے کہاکہ مرکز میں انڈیا بلاک کی حکومت بننے کے بعد جولائی سے ہر عورت کے کھاتہ میں ماہانہ 8500 روپے جمع کئے جائیں گے جس سے ہر کنبہ کی مالی حالت سدھر جائے گی۔

وزیراعظم کے بھگوان نے مجھے بھیجا ہے کے دعویٰ پر طنز کرتے ہوئے کانگریس قائد نے ریمارک کیا کہ 4 جون کے بعد اگر ای ڈی‘ مودی سے کرپشن کے بارے میں پوچھے گی تو وہ جواب دیں گے‘ مجھے کچھ بھی نہیں معلوم‘ میں بھگوان کا بھیجا ہوا ہوں۔

راہول گاندھی نے دعویٰ کیا کہ مودی نے 22 بڑے بڑے رئیس پیدا کئے جبکہ انڈیا بلاک حکومت کروڑہا لوگوں کو لکھ پتی بنادے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن ملک‘ جمہوریت‘ دستور اور غریبوں کے ریزرویشن کو بچانے کے لئے ہے۔

کانگریس قائد نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انڈیا بلاک حکومت تمام بند صنعتیں پھر سے کھول دے گی اور 30 لاکھ نوکریاں بھرتی کرے گی۔

آر جے ڈی قائد اور سابق ڈپٹی چیف منسٹر تیجسوی یادو‘ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ۔ لیننسٹ) لبریشن کے جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹاچاریہ‘و کاس شیل انسان پارٹی کے صدر مکیش ساہنی اور انڈیا بلاک کے دیگر قائدین نے راہول گاندھی کی ریالیوں میں شرکت کی۔

a3w
a3w