کھیل

وزیراعظم نے برانز میڈلسٹ پوجا گہلوٹ کی ستائش کی

وزیراعظم نے کہاکہ تمہارا تمغہ جشن کا باعث بنتاہے۔ معافی کیلئے نہیں! آپ کی زندگی کا سفر ہمارے لیے ایک مثال ہے۔ آپ کی کامیابی نے ہمیں خوشی دی۔

برمنگھم: ہندوستان کی پوجا گہلوت نے کامن ویلتھ گیمز میں برانز میڈل جیتا۔ خواتین کی فری اسٹائل ریسلنگ (50 کلو گرام) زمرہ میں پوجا کو سیمی فائنل میں کینیڈا کی میڈیسن بیانکا پارکس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سیمی فائنل میں شکست سے سخت مایوس پوجا میڈیا سے بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔ برانز میڈل تک محدود رہنے پر معافی مانگتے ہوئے وہ آنسو بہا رہی تھی۔

پوجا گہلوت نے کہاکہ میں سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہوں لیکن میں یہاں ہار گئی۔ میں اپنے ملک کے لوگوں سے معافی مانگنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں ملک کیلئے کوئی بڑا کارنامہ انجام نہیں دے سکی۔ میں اپنی غلطیوں سے سیکھوں گی‘ میں ان کو درست کردوں گی۔

پوجا کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے پوجا کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹویٹ کیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ تمہارا تمغہ جشن کا باعث بنتاہے۔ معافی کیلئے نہیں! آپ کی زندگی کا سفر ہمارے لیے ایک مثال ہے۔ آپ کی کامیابی نے ہمیں خوشی دی۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں مزید عظیم کامیابیاں حاصل کرنی چاہئیں۔ مستقبل روشن ہونا چاہئے۔ وزیر اعظم نے پوجا نے جو تمغہ جیتاہے وہ خوشی کا باعث بنے گا۔ تمہیں معافی مانگنے کی ضرورت نہیں ہے۔