بھارت

ہندوستان۔ برونائی نے تجارتی، کمرشل تعلقات کو مضبوط بنان پر اتفاق کیا

مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ ان کی دوطرفہ بات چیت میں وسیع مسائل کا احاطہ کیا گیا اور دونوں فریقوں نے تجارتی تعلقات، کمرشل تعلقات اور عوام سے عوام کے تبادلے کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

بندر سری بیگوان/نئی دہلی: ہندوستان اور برونائی نے تجارتی اورکمرشل تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کا چہارشنبہ کو برونائی کے سلطان حاجی حسنال بولکیہ نے مذاکرات سے قبل استانہ نورالایمان میں پرتپاک استقبال کیا۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
سعودی عرب کا اسرائیل کے خلاف اہم بیان
دہشت گردی پر دُہرے معیار کی کوئی گنجائش نہیں، برکس چوٹی کانفرنس سے مودی کا خطاب
وزیر اعظم کی تقریر پر سیتا اکا کا شدید ردعمل

مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ ان کی دوطرفہ بات چیت میں وسیع مسائل کا احاطہ کیا گیا اور دونوں فریقوں نے تجارتی تعلقات، کمرشل تعلقات اور عوام سے عوام کے تبادلے کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے کہا کہ "عزت مآب سلطان حاجی حسنال بولکیہ سے مل کر خوشی ہوئی۔ ہماری بات چیت میں بہت سے مسائل کا احاطہ کیا گیا اور اس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کی تلاش شامل ہے۔ ہم تجارتی تعلقات اور کمرشل تعلقات اور لوگوں کے درمیان تبادلے کو مزید بڑھانے جارے ہیں۔”

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایکس پر کہا، "برونائی کے سلطان حاجی حسنال بولکیہ اور ان کے قریبی خاندان کے افراد نے استانہ نورالایمان میں مسٹر مودی کا پرتپاک استقبال کیا۔ قابل ذکر ہے کہ استانہ نورالایمان برونائی کے سلطان کی سرکاری رہائش گاہ ہے۔

انہوں نے کہا، "ہندوستان-برونائی تعلقات کو مضبوط بنانے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کا برونائی کے عزت مآب سلطان حاجی حسنال بولکیہ اور ان کے قریبی خاندان کے افراد نے استانہ نورالایمان میں پرتپاک خیرمقدم کیا۔ برونائی ہندوستان کی ’ایکٹ ایسٹ‘ پالیسی اور انڈیا پیسفک کے ویژن میں ایک اہم شراکت دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی مشرقی ایشیائی تیل سے مالا مال سلطنت کے کسی ہندوستانی وزیراعظم کی پہلی دوطرفہ دورے پر منگل کی شام کو پہنچے۔ اس سال دوطرفہ سفارتی تعلقات کی 40ویں سالگرہ بھی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے منگل کی شام سلطان عمر علی سیف الدین مسجد کا دورہ کیا اور وہاں کچھ وقت گزارا۔