کھیل

بارش سے متاثرہ میچ میں ہندوستان نے سری لنکا کو دی سات وکٹوں سے شکست

گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد یشسوی، سوریہ اور ہاردک کی طوفانی اننگز کی بدولت ہندوستان نے اتوار کو بارش سے متاثرہ دوسرے ٹی 20 میچ میں سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

پلیکیلے: گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد یشسوی، سوریہ اور ہاردک کی طوفانی اننگز کی بدولت ہندوستان نے اتوار کو بارش سے متاثرہ دوسرے ٹی 20 میچ میں سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔

162 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی ٹیم کا اسکور چھ رن تھا کہ بارش دوبارہ شروع ہو گئی۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم کو ڈک ورتھ لوئس ضابطے کے تحت بارش سے متاثرہ میچ میں آٹھ اووروں میں 78 رن کا ہدف ملا۔

جو اس نے 6.3 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 81 رن بنا کر حاصل کرلیا۔ یشسوی نے 15 گیندوں میں 30 رن بنائے جبکہ کپتان سوریہ کمار نے 12 گیندوں میں 26 رن کی تیز اننگز کھیلی۔ ہاردک پانڈیا نو گیندوں میں 22 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور رشبھ پنت دو رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کی جانب سے مہیش تیکشنا، وینندو ہسرنگا اور متیشا پاتیرانا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل آج یہاں ہندوستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ بیٹنگ کے لیے آنے والی سری لنکا کی شروعات اچھی نہیں تھی اور اس کا پہلا وکٹ صرف 26 رن پر گر گیا۔ اس کے بعد پتم نسانکا اور کوسل پریرا نے دوسرے وکٹ کے لیے 80 رن جوڑے۔

دسویں اوور میں ہاردک نے پریرا کو رنکو کے ہاتھوں کیچ کروا کر سری لنکا کو چوتھا دھچکا دیا۔ پریرا نے 34 گیندوں میں چھ چوکے اور دو چھکے لگا کر 53 رن بنائے۔

130 کے اسکور پر کامندو مینڈس کو ہاردک نے رنکو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ اس کے بعد سری لنکا کی وکٹ وقفے وقفے سے گرتے رہے اور سری لنکا مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں پر 161 رن بنا سکی۔

ہندوستان کی جانب سے روی وشنوئی نے تین جبکہ ارشدیپ سنگھ، اکشر پٹیل اور ہاردک پانڈیا نے دو دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔

a3w
a3w