قومی

ہندوستان پیکس سلیکا میں شامل ہوا، ہندوستان-امریکہ ٹیکنالوجی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز

ہندوستان میں متعین امریکی سفیر سرجیو گور نے دستخط کی تقریب میں پیکس سلیکا میں ہندوستان کی باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔ انہوں نے اسے ایک "فیصلہ کن قدم" قرار دیا جو "21ویں صدی کے اقتصادی اور تکنیکی نظام کو ترتیب دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔"

نئی دہلی: ہندوستان اور امریکہ نے تکنیکی اور اقتصادی و اسٹریٹجک شراکت داری کی سمت میں ایک بڑا قدم بڑھاتے ہوئے جمعہ کو ’پیکس سلیکا‘ اعلامیہ پر دستخط کیے۔

متعلقہ خبریں
سونیا اور دیگر نے راجیہ سبھا کے ارکان کی حیثیت سے حلف لیا
اوڈیشہ ٹرین حادثہ: دوا خانوں میں زخمیوں کو شریک کروانے دوڑ دھوپ
مہلوکین کی تعداد پر ممتا بنرجی اور وزیر ریلوے میں تکرار


اس معاہدے پر الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو اور امریکہ کے اقتصادی امور کے نائب وزیر جیکب ہیلبرگ کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔


ہندوستان میں متعین امریکی سفیر سرجیو گور نے دستخط کی تقریب میں پیکس سلیکا میں ہندوستان کی باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔ انہوں نے اسے ایک "فیصلہ کن قدم” قرار دیا جو "21ویں صدی کے اقتصادی اور تکنیکی نظام کو ترتیب دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔”


مسٹر گور نے حال ہی میں طے پائے عبوری تجارتی معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ صرف تجارتی بہاؤ اور درآمدی ڈیوٹی کی فہرستوں تک محدود نہیں ہے، بلکہ یہ "دو عظیم جمہوریتوں” کے مل کر تعمیر کرنے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ اعلان ہندوستان اور امریکہ کے درمیان گہری ہوتی اسٹریٹجک ہم آہنگی کی نشاندہی کرتا ہے، جو ہندوستان کو اگلی نسل کی اقتصادی ترقی کی رفتار تیز کرنے میں اہم ثابت ہوگا۔ تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے میں، پیکس سلیکا میں ہندوستان کی شمولیت کو مشترکہ خوشحالی، تکنیکی قیادت اور جمہوری تعاون میں ایک طویل مدتی سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔


مسٹر ویشنو نے وزیراعظم نریندر مودی، وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور صنعت و تجارت کے وزیر پیوش گوئل کے وژن پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ‘اے آئی امپیکٹ سمٹ’ اور سلیکون سپلائی چین کی شراکت داری کو ممکن بنانے کا سہرا بھی ان کی قیادت کے سر باندھا۔


مسٹر ویشنو نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان 28 سال کی اوسط عمر کے ساتھ دنیا کے سب سے نوجوان ممالک میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہم یہاں صرف ایک سربراہی اجلاس منعقد نہیں کر رہے، بلکہ ہم مستقبل کی تعمیر کر رہے ہیں۔ ہم نوجوان نسل کے لیے بنیاد رکھ رہے ہیں۔”


انہوں نے مزید کہا کہ 2047 میں بھی ہندوستان کی اوسط عمر 37 سال ہوگی، جو ٹیکنالوجی اور اختراع کے دم پر کئی دہائیوں تک مسلسل ترقی اور مواقع کو یقینی بنائے گی۔