دہلی

ہندوستان نے بین الاقوامی مذہبی آزادی پر امریکی کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کر دیا

امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) کی رپورٹ میں ہندوستان سے متعلق اپڈیٹ کے بارے میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا "کمیشن کی رپورٹ پر ہمارے خیالات سب کو معلوم ہیں ۔

نئی دہلی: ہندوستان نے بین الاقوامی مذہبی آزادی پر امریکی کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے متعصب اور سیاسی ایجنڈے پر مبنی قرار دیا ہے اور کمیشن کو مشورہ دیا ہے کہ وہ امریکہ کے اندر انسانی حقوق کے مسائل پر توجہ مرکوز کرے۔

متعلقہ خبریں
سیاسی ایجنڈہ کو آگے بڑھانے نابالغوں کی تصویر کا استعمال
ہندوستان میں مذہبی آزادی، امریکی کمیشن میں آئندہ ہفتہ سماعت
جنتادل(یو) کے ترجمان کے عہدہ سے کے سی تیاگی مستعفی
ہندوستان اپنے8 شہریوں کوقطر سے واپس لانے قانونی جنگ لڑے گا:بی جے پی

امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) کی رپورٹ میں ہندوستان سے متعلق اپڈیٹ کے بارے میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا "کمیشن کی رپورٹ پر ہمارے خیالات سب کو معلوم ہیں ۔

یہ ایک سیاسی ایجنڈے والی رپورٹ ہے۔ یہ حقائق کو غلط طریقے سے پیش کرتی ہے اور ہندوستان کے بارے میں ایک تعصب پر مبنی رپورٹ دیتی ہے، جو صرف یو ایس سی آئی آر ایف کو مزید بدنام کرتی ہے۔”

مسٹر جیسوال نے کہا کہ "ہم یو ایس سی آئی آر ایف سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس طرح کے ایجنڈے پر مبنی کوششوں سے باز رہے اور اسے مشورہ دیتے ہیں کہ وہ امریکہ میں انسانی حقوق کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنا وقت زیادہ نتیجہ خیز طریقے پر استعمال کرے۔”

a3w
a3w