ہندوستان 2047 تک ترقی یافتہ، امیر ملک بننے کانشانہ ایک مذاق : سابق آر بی آئی گورنر
ہندوستان کو ترقی یافتہ ملک بننے کے لیے غذا کی قلت جیسے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے اور انسانی وسائل کے انتہائی اہم اثاثوں پر توجہ مرکوز کرنا ناگزیر ہے۔
حیدرآباد: ہندوستان کو ترقی یافتہ ملک بننے کے لیے غذا کی قلت جیسے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے اور انسانی وسائل کے انتہائی اہم اثاثوں پر توجہ مرکوز کرنا ناگزیر ہے۔
آر بی آئی کے سابق گورنر رگھورام راجن نے یہاں اتوار کے روز انڈین اسکول آف بزنس (آئی ایس بی) میں ان کی مشترکہ تصنیف کردہ کتاب پر ایک تبادلہ خیال سیشن میں کہاکہ ملک میں غذا کی قلت کامسئلہ درپیش ہے تو ایسے میں ہندوستان کس طرح ترقی یافتہ ملک بن سکتاہے۔
انہوں نے کہاکہ 2047 تک ہندوستان کے ترقی یافتہ‘ا میر ملک بننے کانشانہ مقرر کیاگیاتھا۔ اس پر وہ مثال کے طور پر کہہ رہے کہ ہیں کہ آپ 2047 تک ہندوستان کے ترقی یافتہ‘ امیر ملک بننے کا مذاق کررہے ہیں کیونکہ ملک میں آج تک 35 فیصد غذائیت کی کمی ہے ایسے میں آپ کس طرح یہ کہہ سکتے ہیں کہ 2047 تک ہندوستان ترقی یافتہ ملک بن پائے گا؟
انہوں نے کہاکہ 10 سال عمر کے بچوں جو غذا کی قلت جیسے مسئلہ سے دوچار ہیں کو‘مزدوری کے لیے مجبور کیا جارہاہے۔ انہوں نے بڑے پیمانہ پر تربیت فراہم کرتے ہوئے ملک میں انسانی سرمایہ کی نگہداشت کی ضرورت پر زور دیا۔