اڈانی مسئلہ پر دنیا میں ہندوستان کا وقار متاثر: بی ایس پی
اڈانی مسئلہ کے ملک کی معیشت پر طویل مدتی اثرات ہوں گے اور یہ بدبختی ہے کہ حکومت اڈانی ایپی سوڈ کے تعلق سے عوام کو اعتماد نہیں لے رہی ہے۔یہ بات بی ایس پی کی صدر مایاوتی نے آج یہاں بتائی۔

لکھنؤ: اڈانی مسئلہ کے ملک کی معیشت پر طویل مدتی اثرات ہوں گے اور یہ بدبختی ہے کہ حکومت اڈانی ایپی سوڈ کے تعلق سے عوام کو اعتماد نہیں لے رہی ہے۔یہ بات بی ایس پی کی صدر مایاوتی نے آج یہاں بتائی۔
اترپردیش کی سابق چیف منسٹر نے کہا کہ اڈانی مسئلہ کی وجہ ہندوستان کا امیج متاثر ہواہے۔انہوں نے کہا کہ کس طرح اڈانی ایپی سوڈ کو نظر انداز کیا جاسکتاہے۔یہ باعث تشویش ایک نیا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔مایاوتی نے مزید کہا ہے کہ اس طرح کے امور کی یکسوئی کے بجائے حکومت عوام کو نظر انداز کرتے ہوئے نئے وعدہ کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اڈانی مسئلہ کی وجہ ہندوستان کا امیج متاثر ہورہاہے اور ہر ایک کو تشویش ہے لیکن حکومت اس مسئلہ کواہمیت نہیں دیتے ہوئے معمولی سمجھ رہی ہے اور نظر انداز کر رہی ہے۔مایاوتی نے آج یہاں جاری کردہ بیان میں ان تاثرات اور احساسات کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس سلسلہ میں کچھ نہ کچھ اقدامات کرتے ہوئے جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ایک بزنس مین جنہوں نے دنیا میں نام کمایا لیکن اب ملک کی معاشی دنیا کو مایوس کردیا ہے۔جس کی وجہ پیچیدگیاں اور مسائل پیدا ہونے کے امکانات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ اڈانی ایپی سوڈ کے ملک کی معیشت اور عام آدمی کی زندگی پر طویل مدتی اثرات ہوں گے۔دوسرے کیسس کی طرح اس مسئلہ کو بھی حکومت خاطر خواہ اہمیت نہیں دے رہی ہے اور نہ ہی ملک کے عوام کو اعتماد لیا جارہاہے جوکہ ٹھیک نہیں ہے۔
عوام کے اعتماد سے کھیلنے پر حکومت کی سرزنش کرتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ ایوان کے ذریعہ حکومت کو چاہئے تھا کہ وہ عوام کو اعتماد میں لیں اور عوام نے جو اعتماد اور بھروسہ کیا ہے اس کو متزلزل نہ کیاجائے۔
مایاوتی نے اس سلسلہ میں امریکہ کے سرگرم شارٹ -سیلر ہیڈن برگ ریسرچ کا بھی تذکرہ کیا،جبکہ اڈانی گروپ نے الزامات کو دروغ گوئی پر مبنی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور کہا کہ تمام امور قانون اور ضروریات کے مطابق انجام دئے گئے ہیں۔