آندھراپردیش

اسمبلی انتخابات: چندرابابو نائیڈو کی پون کلیان سے ملاقات

تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے سپریمو این چندرابابو نائیڈو اور جنا سینا پارٹی (جے ایس پی) قائد پون کلیان نے آئندہ سال 2024 منعقد شدنی آندھراپردیش کے اسمبلی انتخابات کی مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

حیدرآباد: تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے سپریمو این چندرابابو نائیڈو اور جنا سینا پارٹی (جے ایس پی) قائد پون کلیان نے آئندہ سال 2024 منعقد شدنی آندھراپردیش کے اسمبلی انتخابات کی مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
وقت بدلتے دیر نہیں لگتی: نتیش کمار اور چندرابابونائیڈو کو کانگریس قائد کا انتباہ
بی جے پی اور جنا سینا پارٹی میں اختلافات؟
حیدرآباد سے آندھرائی ڈرائیوروں کو چلے جانے کی ہدایت نامناسب : پون کلیان
عوام کے فیصلہ سے ہماری ذمہ داریاں بڑھ گئیں: نائیڈو

نائیڈو نے اتوار کی شب حیدرآباد میں پون کلیان سے ان کے مکان پر ملاقات کی۔ ان دونو ں قائدین نے ریاست کے اسمبلی انتخابات جو آئندہ سال لوک سبھا کے ساتھ منعقد ہوں گے‘ سے مربوط مختلف مسائل بشمول مشترکہ منشور اور نشستوں کی تقسیم پر بات چیت کی۔

سابق چیف منسٹر نائیڈو اور اداکار سے سیاستداں بنے کلیان کے درمیان تقریباً ڈھائی گھنٹوں تک بات چیت کا دور جاری رہا۔ جے ایس پی ٹی سیاسی امور کمیٹی کے صدر نشین این منوہر نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ دونوں جماعتوں کے قائدین نے آندھراپردیش کو وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی حکومت سے نجات دلانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر تفصیلی غور و خوض کیا ہے۔

ان قائدین نے اس بات پر بھی بات چیت کی کہ آندھرا کے عوام کو بہتر حکمرانی فراہم کرتے ہوئے کس طرح آگے بڑھاجائے۔ دونوں قائدین نے مشترکہ حکمت عملی‘ اور مختلف سیاسی امور‘مسائل پر گفتگو کی۔ ان دو قائدین نے آج کی بات چیت پر مطمئن دکھائی دیئے ہیں۔

پون کلیان نے 13 ستمبر کو راجمندری جیل میں چندرابابو نائیڈو سے ملاقات کے بعد اسمبلی کے مجوزہ انتخابات تلگو دیشم پارٹی سے اتحاد کرنے کااعلان کیاتھا۔ اگرچیکہ جے ایس پی‘ بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے کا حصہ ہے مگر اس کے باوجود پون کلیان نے ریاست میں ٹی ڈی پی کے ساتھ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تلگو دیشم پارٹی اور جے ایس پی دونوں نے ایک کوارڈنیشن کمیٹی تشکیل دی ہے اور مشترکہ منشور کی تیاری کی بابت اب تک کمیٹی کے دو اجلاس منعقد ہوچکے ہیں۔

نشستوں کی تقسیم کے عمل کو قطعیت دینے کے لیے دونوں جماعتوں کے قائدین کے درمیان بات چیت کے مزید دور منعقد ہوسکتے ہیں۔ توقع ہے کہ سنکرانتی تک ایک معاہدہ کو قطعیت دی جائے گی۔ 2019 کے الیکشن میں جنا سینا پارٹی نے بی ایس پی اور کمیونسٹ جماعتوں کے ساتھ حصہ لیاتھا مگر اس اتحاد کو ذلت آمیز شکست ہوئی تھی۔

a3w
a3w