کھیل

انڈین پریمیر لیگ2025 : پنجاب کنگز، روہت کیلئے بھاری بولی لگاسکتی ہے

آئندہ سال آئی پی ایل 2025 کے آغاز سے قبل ایک میگا نیلامی ہونے والی ہے جس کا پوری کرکٹ دنیا کو بے صبری سے انتظار ہے۔ لیکن اس دوران یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ممبئی انڈینز روہت شرما کو ریلیز کرسکتی ہے۔

موہالی: آئندہ سال آئی پی ایل 2025 کے آغاز سے قبل ایک میگا نیلامی ہونے والی ہے جس کا پوری کرکٹ دنیا کو بے صبری سے انتظار ہے۔ لیکن اس دوران یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ممبئی انڈینز روہت شرما کو ریلیز کرسکتی ہے۔

ایسی صورت میں اگر ’ہٹ مین‘ نیلامی میں اترتے ہیں تو ہمیں ان کے خلاف ’بولی کی جنگ‘ نظر آسکتی ہے۔ اب ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ سنجے بنگر نے اس موضوع پر بڑا انکشاف کیاہے۔

روہت شرما 2011 سے ممبئی انڈینز کیلئے کھیل رہے ہیں اور اس عرصے کے دوران وہ اپنی کپتانی میں ایم آئی کو 5 بار آئی پی ایل چمپئن بناچکے ہیں۔ اگر ایسا کھلاڑی میگا آکشن میں آتا ہے تو کون اس پر بولی نہیں لگانا چاہے گا؟

پنجاب کنگز بھی روہت میں دلچسپی ظاہر کرنے والی ٹیموں میں سے ایک ہے۔ اب پی بی کے ایس کے ہیڈ آف کرکٹ ڈیولپمنٹ اور ہندوستانی ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ سنجے بانگر نے اس حوالے سے بڑا بیان دیا ہے۔

سنجے بانگر نے اعتراف کیاکہ اگر روہت نیلامی میں آتے ہیں تو ان کیلئے بھاری بولی لگنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم انہیں خریدتے ہیں یا نہیں اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ ہمارے پاس کتنی رقم ہے۔ اگر روہت نیلامی میں آتے ہیں تو مجھے یقین ہے کہ انہیں بہت زیادہ بولی ملے گی۔

پنجاب کنگز کو بھی روہت شرما کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے کیونکہ اس فرنچائز کو ایک نئے کپتان کی ضرورت ہے۔ شکھر دھون نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ دھون پچھلے کئی سیزن سے پنجاب کے کپتان کا کردار ادا کررہے تھے۔

دھون کی ریٹائرمنٹکے بعد پنجاب کنگس کو آئی پی ایل 2025 میں ایک نئے کپتان کی ضرورت ہوگی۔ ایسے میں وہ روہت شرما کو حاصل کرنے کی ہرممکن کوشش کرے گی۔

a3w
a3w