جرائم و حادثات

بحیرہ روم میں کشتی ڈوبنے سے 41 تارکین وطن کی ہلاکت کا خدشہ

وسطی بحیرہ روم میں تازہ کشتی کے حادثے میں 41 سے زیادہ تارکین وطن کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

روم: وسطی بحیرہ روم میں تازہ کشتی کے حادثے میں 41 سے زیادہ تارکین وطن کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

ہلاکتوں کی اطلاع اس سانحے میں بچ جانے والے چار افراد نے دی جنہیں بدھ کے روز جنوبی اطالوی جزیرے لیمپیڈوسا لایا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے کے چار متاثرین کو مالٹا کے کارگو جہاز ریمونا کے عملہ نے بچایا۔ بعد میں متاثرین کو اطالوی کوسٹ گارڈ کے حوالے کیا گیا، جو انہیں بدھ کے روز علاج کے لیے لیمپیڈوسا لائے تھے۔

زندہ بچ جانے والے متاثرین نے بتایا کہ کشتی 45 پناہ گزینوں کے ساتھ گزشتہ جمعرات کے روز تیونس سے لیمپیڈوسا کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

ایسا لگتا ہے کہ کشتی جمعرات کی دیر رات یا جمعہ کی صبح پلٹ گئی، اور ان میں سے چار افراد کشتی کے ملبے سے چمٹے رہنے میں کامیاب رہے۔ بعد میں انہیں ریمونا کارگو کے عملہ کے ذریعہ بچایا گیا۔

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (IOM)، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (UNHCR) اور اقوام متحدہ کے فنڈ برائے اطفال (UNICEF) نے ایک مشترکہ بیان میں کشتی حادثے میں درجنوں لوگوں کی ہلاکت پر گہری تعزیت کا اظہار کیا۔

a3w
a3w