مشرق وسطیٰجرائم و حادثات

دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی تیجس لڑاکا طیارہ گر کر تباہ؛ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری، ویڈیو منظرعام پر

دبئی ایئر شو کے دوران ایک افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہندوستان میں تیار کردہ ایچ اے ایل تیجس لڑاکا طیارہ ڈیمونسٹریشن فلائٹ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

دبئی ایئر شو کے دوران ایک افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہندوستان میں تیار کردہ ایچ اے ایل تیجس لڑاکا طیارہ ڈیمونسٹریشن فلائٹ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 10 منٹ پر پیش آیا، جب طیارہ ہزاروں تماشائیوں کے سامنے فضائی کرتب دکھا رہا تھا۔

متعلقہ خبریں
عرب شاعرڈاکٹر زبیر فاروق العرشی کی کتاب کی رسم اجرا
دبئی میں گداگروں کے خلاف مہم، پانچ لاکھ درہم تک جرمانہ اور جیل کی سزا
’’میں اکیلا ہی یہ سب کیوں برداشت کروں‘‘، فلم کے سین پر کنگنا رناوت کا مذاق بن گیا
یوم خواتین پردنیا بھر میں ”عورت مارچ“ کا انعقاد
ثانیہ مرزا کے شاندار کیریر کے اختتام پر ستائشوں کی بوچھاڑ

عینی شاہدین کے مطابق، حادثے کے چند لمحوں بعد رن وے کے قریب سے گھنے سیاہ دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے، جس سے ماحول میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔ شو دیکھنے آئے خواتین، مرد اور بچے حیرت اور سہمے ہوئے نظر آئے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ پائلٹ نے حادثے سے قبل خود کو ایجیکٹ کیا تھا یا نہیں، جبکہ حکام نے تاحال کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی ہے۔

اس واقعے سے چند دن قبل، 20 نومبر کو بھارت کی جانب سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی گئی تھی جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ Tejas Mk1 طیارے میں دبئی ایئر شو کے دوران آئل لیک ہوا تھا۔ حکام نے ان خبروں کو گمراہ کن اور پروپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا تھا کہ طیارہ مکمل طور پر محفوظ حالت میں شو میں حصہ لے رہا ہے۔

حادثے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں جبکہ مزید تفصیلات کے لیے سرکاری اعلان کا انتظار کیا جا رہا ہے۔