کرناٹک

بنگلورو میں ملک کے پہلے 3D پرنٹیڈ پوسٹ آفس کا افتتاح

کمپیوٹرائزڈ 3D ماڈل ڈرا کرتے ہوئے تہہ در تہہ کانکریٹ بچھائی گئی۔ مرکزی وزیر نے اپنی افتتاحی تقریر میں کہا کہ تھری ڈی پرنٹیڈ پوسٹ آفس کا افتتاح بتاتا ہے کہ آج ملک کس جذبہ سے ترقی کررہا ہے۔

بنگلورو: مرکزی وزیر ریلویز‘ کمیونیکیشنس‘ الکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی اشوینی ویشنو کے ہاتھوں بنگلورو میں ملک کے پہلے 3D پرنٹیڈ پوسٹ آفس کا افتتاح عمل میں آیا۔ اسے روبوٹک پرنٹر کی مدد سے تعمیر کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
الیکشن کمیشن کو شکایات کی کوئی پروا نہیں: کمارا سوامی
شعبہ معدنیات میں مزید اصلاحات، پالیسی ساز فیصلے متوقع : کشن ریڈی
تلنگانہ میں 850 کروڑ مالیتی روڈ پروجیکٹس منظور:گڈکری
ماں کو موت کے گھاٹ اتار کر 17سالہ لڑکے کی پولیس کو خودسپردگی
انڈیا بلاک کا شیرازہ بکھرنے کے قریب: کشن ریڈی

 کمپیوٹرائزڈ 3D ماڈل ڈرا کرتے ہوئے تہہ در تہہ کانکریٹ بچھائی گئی۔ مرکزی وزیر نے اپنی افتتاحی تقریر میں کہا کہ تھری ڈی پرنٹیڈ پوسٹ آفس کا افتتاح بتاتا ہے کہ آج ملک کس جذبہ سے ترقی کررہا ہے۔ کسی نے کبھی سوچا نہ تھا کہ ہندوستان اپنی 4G  اور 5G ٹکنالوجی ڈیولپ کرے گا۔

 کبھی کسی نے سوچا نہ تھا کہ ہندوستان نے عالمی معیار کی ٹرین ڈیزائن اور تیار کرپائے گا۔ مرکزی وزیر نے بنگلورو شہر کی تعرف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہاں آنا اچھا لگتا ہے کیونکہ اس شہر میں انرجی بہت ہے اور اس کا کردار دوراندیش ہے۔

 یہ شہر ہندوستان کی نئی تصویر پیش کرتا ہے۔ لارسن اینڈ ٹوبرو کنسٹرکشن نے 1021  مربع فٹ رقبہ میں 3D کانکریٹ پرنٹنگ ٹکنالوجی استعمال کرتے ہوئے اسے بنایا۔ آئی آئی ٹی مدراس نے فنی رہنمائی کی۔

 یہ ڈاک خانہ‘ ہلسور کے کیمبرج لے آؤٹ میں واقع ہے۔ پراجکٹ 45 دن میں مکمل ہوا جبکہ روایتی طریقہ سے بنایا جاتا تو اس میں 6 تا 8 ماہ لگتے۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس پر لاگت کم آتی ہے۔ 

a3w
a3w