امریکہ و کینیڈا

زخمی ہندوستانی طالب علم کی حالت ہنوز نازک

پی ورون راجو کمیوٹر سائنس کے طالب علم ہیں۔ اتوار کی صبح ایک جم میں 24 سالہ چارڈن اندراوے نے راجو کی کنپٹی پر چاقو سے حملہ کردیا تھا۔ حملہ کے تین دن بعد سے دوران علاج راجو کو لائف سپورٹ آلات پر رکھا گیا ہے۔

واشنگٹن: ہندوستان کے 24سالہ طالب علم پی ورون راج جنہیں ویک اینڈ کے اختتام پر امریکی ریاست انڈیانا کے ایک فٹنس کلب میں چاقو مارا گیا تھا، کی حالت ہنوز نازک ب نی ہوئی ہے اور انہیں لائف سپورٹ آلات پر رکھا گیا ہے۔ عام ذرائع نے بتایا کہ زخمی طالب علم کا علاج جاری ہے۔

 پی ورون راجو کمیوٹر سائنس کے طالب علم ہیں۔ اتوار کی صبح ایک جم میں 24 سالہ چارڈن اندراوے نے راجو کی کنپٹی پر چاقو سے حملہ کردیا تھا۔ حملہ کے تین دن بعد سے دوران علاج راجو کو لائف سپورٹ آلات پر رکھا گیا ہے۔

اس حملہ سے ان کی دماغ کی رگیس شدید متاثرہوئی ہیں۔ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ مستقل یا جزوی طور پر معذور ہوجائیں گے، بینائی ختم ہوسکتی ہے اوربایاں حصہ کمزور ہوسکتا ہے۔

a3w
a3w