حیدرآباد

گرمی کی لہر برقرار، خیریت آباد میں 42 اور کریم نگر میں درجہ حرارت 45ڈگری سلسیس درج

شہر حیدرآبادمیں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔ شہرکے 31مقامات پرجمعہ کے روز اعظم ترین درجہ حرارت 40ڈگری سلسیس سے تجاوز کرگیا ہے۔

حیدرآباد: شہر حیدرآبادمیں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔ شہرکے 31مقامات پرجمعہ کے روز اعظم ترین درجہ حرارت 40ڈگری سلسیس سے تجاوز کرگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
آنے والے دنوں میں گرم میں اضافہ ہوگا : محکمہ موسمیات
تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ

شہر کے قلب میں واقع خیریت آباد علاقہ جھلسادینے والی گرمی کا مرکز بناہوا ہے جہاں آج درجہ حرارت 42.5 ڈگری سلسیس ریکارڈکیاگیا۔ خیریت آباد گزشتہ 10دنوں سے گرم مقام کے طورپر جانا جارہا ہے۔

کاپر اعلاقہ میں آج اعظم ترین درجہ حررات 41.3 ڈگری سلسیس درج کیاگیا جبکہ شہر کے دیگر مقامات اپل‘شیرلنگم پلی‘سرورنگر‘چارمینار‘نامپلی‘بنڈلہ گوڑہ‘ شیخ پیٹ اور حیات نگر میں بھی اعظم ترین درجہ حرارت 40ڈگری سلسیس سے زائد ریکارڈ کیاگیا ہے۔

گرمی کی شدت سے بچنے کے لئے عوام مختلف احتیاطی تدابیر اختیار کررہے ہیں۔ نہ صرف شہر حیدرآباد بلکہ ریاست کے دیگر اضلاع بھی گرمی کی شدید لہر کی لپیٹ میں ہیں۔

کریم نگر آج ریاست کاگرم مقام رہا جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45.5 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیاگیا جبکہ نلگنڈہ اور نرمل میں درجہ حرارت 45.1ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔

مرکزموسمیات کے عہدیداروں نے تلنگانہ کے کئی مقامات پر ہفتہ کے روز شدید گرمی کی پیش قیاسی کی ہے اور کہاکہ گرمی کی یہ لہرآئندہ ایک ہفتہ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ ہفتہ کے دوران شہر اور چنداضلاع میں کہیں کہیں ہلکی تا اوسط بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

a3w
a3w