حیدرآباد
ہندوستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تاریخی کامیابی حیدرآباد میں جشن
کل شب جیسے ہی نیوزی لینڈ کی آخری وکٹ گری، نوجوان بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔ریلیوں کی شکل میں شہر کے مختلف مقامات پر گھومتے ہوئے ان نوجوانوں نے ٹیم کی کامیابی پرمسرت کااظہار کیااورجشن منایا۔
حیدرآباد: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی ٹی 20ورلڈ کپ میں شاندار کامیابی پر تلنگانہ بھر میں جشن کا سماں رہا۔
کل شب جیسے ہی نیوزی لینڈ کی آخری وکٹ گری، نوجوان بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔ریلیوں کی شکل میں شہر کے مختلف مقامات پر گھومتے ہوئے ان نوجوانوں نے ٹیم کی کامیابی پرمسرت کااظہار کیااورجشن منایا۔
ان پُرجوش نوجوانوں کے ہاتھوں میں ترنگا تھا۔نوجوانوں کی بڑی تعداد نے سڑک پر آتشبازی کی اورایک دوسرے کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ مٹھائیاں بھی کھلاتے ہوئے جشن کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر نوجوانوں نے رقص کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ ان پُرجوش نوجوانوں کے جشن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔